غم سے خوشی تک کا سفر، شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں
اب دل کو قرار ملا ہے

شوہر کے انتقال کے صدمے میں مبتل سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز ا کو بالآخر دل کا سکون مل گیا ہے۔
حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے نواسے کو محبت سے سینے سے لگائے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اب دل کو قرار ملا ہے‘۔ یہ تصویر ان کی بیٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری کے بعد سامنے آئی ہے، اور اس کے ساتھ ہی اداکارہ نانی بن گئی ہیں۔
علاوہ ازیں، شگفتہ اعجاز نے اپنے نوزائیدہ نواسے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اس ننھے مہمان کو اپنا ‘دل اور روح‘ قرار دیا ہے۔ یہ جذباتی پوسٹ اداکارہ کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی کا گزشتہ سال ستمبر میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔
وہ کینسر جیسے مہلک مرض کا شکار تھے اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اداکارہ نے یہ افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔
شگفتہ اعجاز نے اپنی شادی کی سالگرہ اور بیٹی کی گریجویشن کا جشن بھی شوہر کے ہمراہ اسپتال میں منایا تھا، اور یہ لمحے ان کے لیے بہت یادگار رہے ہیں۔
-
پاکستان -773 سیکنڈ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
سوشل میڈیا 5 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 23 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟
-
ٹریول 38 منٹ پہلے
لیورپول کے 4 شاندار مقامات جو آپ کو ضرور دیکھنے چاہییں