انڈیا

انڈیا کے 7 کھرب پتی 34 ارب ڈالر سے محروم

مکیش امبانی اور گوتم اڈانی سمیت ٹاپ 7 کاروباری شخصیات اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ سے متاثر ہوئے۔

Web Desk

انڈیا کے 7 کھرب پتی 34 ارب ڈالر سے محروم

مکیش امبانی اور گوتم اڈانی سمیت ٹاپ 7 کاروباری شخصیات اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ سے متاثر ہوئے۔

سب سے زیادہ نقصان گوتم اڈانی کو اٹھانا پڑا۔
سب سے زیادہ نقصان گوتم اڈانی کو اٹھانا پڑا۔

بھارت کے سات امیر ترین افراد کو 2025 میں اسٹاک مارکیٹ میں بڑی تعداد میں سیکیورٹیز فروخت ہونے کی وجہ سے 34 ارب ڈالر کا بھاری نقصان ہوا ہے۔

ان کھرب پتی سرمایہ کاروں میں مکیش امبانی، گوتم اڈانی، شیو نادر، عظیم پریم جی، شاپور مستری اور دیگر شامل ہیں۔

مذکورہ ارب پتیوں کی  مجموعی دولت 300 ارب ڈالر سے زیادہ تھی لیکن بلوم برگ کے اعداد و شمار کے مطابق ان کے مارکیٹ کے حالات غیر مستحکم رہنے کے باعث متاثر ہوئے۔

ان میں گوتم اڈانی کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے اور رواں سال ان کی دولت میں 10.1 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس سے ان کی مجموعی دولت 68.8 ارب ڈالر تک کم ہوگئی ہے۔

مجموعی طور پر ان کی کمپنی، اڈانی انٹرپرائزز اس سال 12 فیصد گر گئی ہے، اڈانی گروپ کے دیگر اسٹاکس، جیسے اڈانی گرین انرجی، میں 22 فیصد کی کمی واقع ہوئی، اڈانی ٹوٹل گیس میں 21.26 فیصر کی کمی واقع ہوئی جبکہ اڈانی انرجی سلوشنز اور اڈانی پورٹس میں بالترتیب 6 فیصد اور 3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

دوسری جانب مکیش امبانی کو اس سال 3.13 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، حالانکہ وہ اب بھی 87.5 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ بھارت کے امیر ترین آدمی ہیں تاہم ریلائنس انڈسٹریز اس سال 2.54 فیصد اوپر ہے، جیو فائنانشل سروسز 28.7 فیصد نیچے ہے۔

ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے چیئرمین شیو نادر نے اپنی دولت میں 7.13 ارب ڈالر کی کمی دیکھی، جن کی مجموعی دولت اس وقت 36 ارب ڈالر ہے۔

علاوہ ازیں وپروس کے عظیم پریم جی نے اس سال 2.70 ارب ڈالر کی کمی دیکھی اور اس وقت ان کی موجودہ مجموعی دولت 28.2 ارب ڈالر ہے۔

انجینئرنگ اور تعمیراتی کمپنی شاپور جی پالونجی گروپ کے سربراہ شاپور مستری کو 4.52 ارب ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کی مجموعی دولت اب 34.1 ارب ڈالر ہے۔

او پی جندال گروپ کی چیئرپرسن ایمریٹس ساوتری جندال کو 2.22 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جس سے ان کی مجموعی مالیت 30.1 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

سن فارماسیوٹیکل انڈسٹریز کے دلیپ شنگھوی نے اپنی دولت میں 4.21 ارب ڈالر کی کمی دیکھی، جس سے ان کی مجموعی دولت 25.3 ارب ڈالر رہ گئی۔

اسٹاک مارکیٹ کی مندی کا اثر بھارت سے باہر تک پھیلا ہوا ہے، عالمی سطح پر دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسککو 126 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جو اس سال ٹیسلا کے حصص میں 39 فیصد کی گراوٹ کی وجہ سے ہوا۔

ایمیزون کے جیف بیزوس سمیت دیگر ارب پتیوں کو 21.2 ارب ڈالر اور میٹا کے مارک زکربرگ کو سالانہ 6.61 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین