فلم / ٹی وی
وہ فلم جس کی وجہ سے ممبئی میں شادیاں ملتوی ہوگئیں
اس شاہکار فلم کی پروڈکشن اس قدر وسیع تھی کہ اس نے ممبئی کی ویڈنگ انڈسٹری متاثر کردی۔
وہ فلم جس کی وجہ سے ممبئی میں شادیاں ملتوی ہوگئیں
اس شاہکار فلم کی پروڈکشن اس قدر وسیع تھی کہ اس نے ممبئی کی ویڈنگ انڈسٹری متاثر کردی۔
تصور کریں کہ کسی فلم کی پروڈکشن اتنی وسیع اور شاندار ہو کہ وہ ممبئی جیسے تیز رفتار زندگی والے میٹروپولیٹن سٹی کی ویڈنگ انڈسٹری میں ہی خلل ڈال دے۔
سوچ کر شاید عجیب لگے لیکن ایسا بالکل حقیقت میں ہوا جسے 2 دہائی قبل دیکھا گیا تھا اور اس سب کے 'مجرم' فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی تھے۔
یہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی کہ فلمساز کی عظیم تخلیق کردہ فلم 'دیوداس' دراصل 2001 میں ممبئی میں ہونے والی سیکڑوں شادیوں کو ملتوی کرنے کا سبب بنی۔
دیوداس، ادیب سرت چندر کے ناول 'دیوداس' کی کہانی پر تشکیل دی گئی تھی، جس میں شاہ رخ خان نے ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم کے سینماٹوگرافر بنود پردھان نے حال ہی میں فرائیڈے ٹاکیز سے بات کی اور اس بڑے پیمانے کی پروڈکشن اور فلم پر کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔
دیوداس نے ممبئی میں شادیاں کیسے ملتوی کیں؟
پردھان نے بتایا کہ ممبئی میں بنایا گیا چندر مکھی (مادھوری) کے کوٹھے کے سیٹ کا رقبہ تقریباً 1 کلومیٹر طویل تھا، انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے اسسٹنٹس کا وفد یہ دیکھنے کے لیے گیا کہ سیٹ کیسے بنایا جا رہا ہے، اور ہم دیکھ کر حیران رہ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ہم سوچ رہے تھے کہ اسے کیسے روشن کیا جائے، میں نے جھیل کے کنارے سے سیٹ کا ایک چکر لگایا اور اپنے اسسٹنٹ سے کہا کہ آخر میں 100 واٹ کا بلب لگا دے، اس طرح ہم نے سیٹ کو روشن کرنا شروع کیا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اس سیٹ کے لیے ممبئی میں دستیاب تمام جنریٹر استعمال کیے تھے۔
بنود پردھان نے مزید کہا کہ جنریٹروں پر ان کی 'اجارہ داری' کی وجہ سے بہت سی شادیاں ملتوی ہو گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'یہ اتنا بڑا سیٹ تھا کہ ہمیں بے شمار جنریٹر استعمال کرنے پڑے، لوگ کہنے لگے کہ بنود جی کی وجہ سے اتنی شادیاں منسوخ ہوگئیں کیونکہ شادیوں میں استعمال کرنے کے لیے جنریٹر دستیاب ہی نہیں تھے'۔
دیوداس 50 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ پر بنائی گئی تھی اور اس وقت کی سب سے مہنگی ہندوستانی فلم تھی۔
2002 میں کانز فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے بعد، اسے جولائی 2002 میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا، یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی، جس نے دنیا بھر میں 168 کروڑ روپے کمائے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Justin Theroux becomes a dad, welcomes baby boy with Nicole Bloom
Khushhal, Ramsha wedding photos spark speculations
Natalie Portman is pregnant with baby No. 3, first with Tanguy Destable
‘RHOM’ star Lisa Hochstein surrenders to police after ex-beau's arrest
Zendaya channels ‘Dune’ style with sand-toned Louboutins at CinemaCon
Sidharth Malhotra's latest Instagram post melts hearts
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'




