انفوٹینمنٹ
اذان سمیع خان بھی سائبر کرائم کا شکار ہوگئے
کچھ لوگ میرے نام سے فراڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اذان سمیع خان
اذان سمیع خان بھی سائبر کرائم کا شکار ہوگئے
کچھ لوگ میرے نام سے فراڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اذان سمیع خان
سائبر کرائم پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمول بن چکے ہیں، سیلبرٹیز کےنام پر بھی سب سے زیادہ سائبر کرائم کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جن میں کسی بھی مشہور سیلبرٹی کے نام سے اسکیمر (جعلساز) پیسے مانگتے ہیں یا پھر کسی اور قسم کا غیر قانونی تقاضا کرتے ہیں۔
سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں میں نیا نام اذان سمیع خان کا ہے، جنہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔
معروف گلوکار اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات میری توجہ میں پچھلے کچھ مہینوں سے آرہی ہے کہ کچھ لوگ مختلف نمبروں کے ذریعے میرے نام سے فراڈ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس گزشتہ 10 سالوں سے ایک ہی موبائل نمبر ہے، اگر آپ کے پاس کوئی شخص کسی اور نمبر سے رابطہ کرتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ وہ اذان سمیع خان ہے تو اسے فوری طور پر بلاک کریں ۔
انہوں نے فراڈیوں کے نمبر بھی شیئر کیے جو 03273752745 اور 03322266926 تھے۔
اذان سمیع خان کا نام پہلے اپنے والد کے مشہور موسیقار و گلوکار عدنان سمیع کے ساتھ جوڑا جاتا تھا لیکن پھر انہوں نے لگن اور محنت کے ساتھ ساتھ اپنی شناخت قائم کرلی ہے۔
اذان سمیع خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور موسیقار کیا اور کئی پاکستانی فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی،انہوں نے 2019 کی فلم ’پرے ہٹ لو‘ اور ’سپراسٹار‘ اور 2018 کی ہٹ فلم ’پرواز ہے جنون‘ کی موسیقی ترتیب دی۔
بعد ازاں، انہوں نے بطور گلوکار اور اداکار بھی شہرت حاصل کی، 2021 میں ان کا پہلا سولو میوزک البم "میں تیرا" ریلیز ہوا، جسے کافی پذیرائی ملی۔
اذان سمیع خان نے 2022 میں ہم ٹی وی کے ڈرامہ "عشق لا" سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا، جس میں وہ سجل علی اور یمنی زیدی کے ساتھ نظر آئے۔
اذان سمیع خان آج کل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہم دونوں ‘ میں اسد کا کردار ادا کر رہے ہیں، اپنی زبردست اداکاری کی بدولت انہوں نے بہت جلد ہی گلوکاری کے بعد اداکاری کی دنیا میں بھی اپنی دھاک بٹھادی ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Social media reacts with memes as Prada sells safety pin for $775
How filmmaker Mira Nair raises her son Zohran Mamdani to stay ‘desi’?
Zohran Mamdani creates history, elected as first Muslim mayor of NYC
OpenAI makes ChatGPT Go free in India — check features
Zahid Ahmed blasts 'Lazawal Ishq' for spreading vulgarity
Juhi Chawla shares unknown stories on Shah Rukh Khan’s 60th birthday
Ishaan Khatter on turning 30: From ‘Homebound’ to Hollywood dreams
Feroze Khan’s wife’s cryptic Instagram story sparks divorce rumours



