انفوٹینمنٹ

شاہ رخ خان اور مادھوری کی 'ری یونین' نے تہلکہ مچا دیا

گانا ’کوئی لڑکی ہے‘ پر دونوں کو ساتھ پرفارم کرتا دیکھ کر مداح خوشگوار یادوں میں کھو گئے

Web Desk

شاہ رخ خان اور مادھوری کی 'ری یونین' نے تہلکہ مچا دیا

گانا ’کوئی لڑکی ہے‘ پر دونوں کو ساتھ پرفارم کرتا دیکھ کر مداح خوشگوار یادوں میں کھو گئے

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

بالی وڈ کے کنگ اداکار شاہ رخ خان اور لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 'آئیفا ایوارڈ 2025' میں اسٹیج پر شاندار ری یونین کرتے ہوئے مقبول گانے 'دل تو پاگل ہے' پر دھماکے دار پرفارمنس دی، جسے دیکھ کر مداح ماضی کی حسین یادوں میں کھو گئے۔

سوشل میڈیا پر ان کی اس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر مداحوں نے ان کی "حیرت انگیز کیمسٹری" کی بھرپور تعریف کی۔

آئیفا نے شاہ رخ اور مادھوری کی اس یادگار پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کی، جس نے مداحوں کو جذباتی کر دیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ہمارا دل تو پاگل ہے اس خوبصورت جوڑی کے ری یونین کے لیے، شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ'۔

پرفارمنس کے دوران، شاہ رخ خان چمکدار سنہری شرٹ اور بلیک ٹراؤزر میں نظر آئے، جبکہ مادھوری بلیک شمر ساڑھی میں بےحد حسین لگ رہی تھیں۔

دونوں نے اپنی رومینٹک فلم 'دل تو پاگل ہے' کے مشہور گانے "کوئی لڑکی ہے" پر شاندار ڈانس کیا۔

مداحوں کا ردعمل

مداح ان کی اس پرفارمنس سے بےحد خوش نظر آئے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک مداح نے لکھا کہ بادشاہ اپنی دھک دھک گرل کے ساتھ، دوسرے نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کی عمر کا فرق کم ہونا چاہیے، اس طرح کیمسٹری زیادہ شاندار لگتی ہے، بجائے اس کے کہ 25 سال کا گیپ ہو۔

ایک اور مداح نے جذباتی ہو کر کہا، یہ دونوں پھر سے ساتھ ہیں، اس خوبصورت جوڑی کی بہت یاد آتی ہے۔

تاہم، کچھ مداحوں نے شاہ رخ اور کاجول کو بھی ایک ساتھ پرفارم کرتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، ایک مداح نے لکھا کہ 'اگر شاہ رخ اور کاجول بھی اسٹیج پر ساتھ آتے تو کیا ہی زبردست ہوتا'۔

IIFA 2025 کا انعقاد

IIFA 2025 اتوار کے روز جے پور ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا، شاہ رخ خان نے اپنی مشہور فلموں کے کئی گانوں پر بھی ڈانس کیا، جن میں ’اوم شانتی اوم‘ کا درد ڈسکو، ’جھومےجو پٹھان‘ اور دیگر شامل تھے۔

اس کے علاوہ، شاہد کپور، کریتی سینن اور کرینہ کپور نے بھی زبردست پرفارمنس دے کر محفل لوٹ لی۔

مادھوری اور شاہ رخ کے آنے والے پروجیکٹس

مادھوری ڈکشٹ کو آخری بار فلم 'بھول بھلیا 3' میں کارتک آریان، ودیا بالن اور ترپتی دمری کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

یہ فلم باکس آفس پر سُپرہٹ ثابت ہوئی اور عالمی سطح پر 389.28 کروڑ کا بزنس کیا، تاہم انہوں نے ابھی تک اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا۔

شاہ رخ خان کی آخری فلم 'ڈنکی' تھی، جسے راج کمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا تھا، اب وہ اپنی نئی فلم 'کنگ' کی تیاری میں مصروف ہیں، جسے سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

اس فلم میں ان کی بیٹی سوہانا خان بھی اداکاری کریں گی، جبکہ رپورٹس کے مطابق، ابھیشیک بچن ولن کے کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی شوٹنگ رواں سال شروع ہونے والی ہے۔

تازہ ترین