دلچسپ و خاص

ڈونلڈ ٹرمپ خود کو 'ایلوس پریسلے' سمجھنے لگے

امریکی صدر نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں آدھا چہرہ ٹرمپ کا اورآدھا ایلوس پریسلے کا تھا

Web Desk

ڈونلڈ ٹرمپ خود کو 'ایلوس پریسلے' سمجھنے لگے

امریکی صدر نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں آدھا چہرہ ٹرمپ کا اورآدھا ایلوس پریسلے کا تھا

ٹرمپ نے یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹروتھ سوشل پر شیئر کی
ٹرمپ نے یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹروتھ سوشل پر شیئر کی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معمول کے مقابلے میں مختلف انداز میں آن لائن نظر آئے گویا، انہوں نے گزشتہ ہفتے کی رات تنہائی محسوس کی یا شاید بےخوابی کی وجہ سے وہ صبح تک جاگتے رہے ہوں۔

رات گئے انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنا موازنہ امریکی ’’کنگ آف راک‘‘ ایلوس پریسلے سے کرتے نظر آئے۔

انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس کا آدھا چہرہ ٹرمپ کا اورآدھا ایلوس پریسلے کا تھا، یاد رہے ایلوس پریسلے 42 سال کی عمر میں 1977 میں انتقال کرگئے تھے۔

یہ تصویر اتوار کو دوپہر ڈیڑھ بجے ان کے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ سوشل‘‘ کے اکاؤنٹ پر سامنے آئی۔ 

یہ پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ سے ملتا جلتا ہے، ٹرمپ نے یہ پلیٹ فارم تین برس قبل قائم کیا تھا۔

ٹرمپ نے اس تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا تاہم اس پر 92 لاکھ تبصرے آئے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں تھا کہ ٹرمپ نے ایلوس پریسلے سے مشابہت ظاہر کی ہو، ایک سال قبل بھی انہوں نے کہا تھا لوگ برسوں سے ایلوس اور میرے درمیان مماثلت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

تقریباً 6 برس قبل کی ایک ویڈیو میں بھی انہوں نے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی پہلی دوڑ کے دوران ایک انتخابی میلے میں اسی چیز کا ذکر کیا تھا۔

ایلوس پریسلے اور ٹرمپ کے درمیان مماثلت تلاش کرنے والا کوئی بھی شخص یہ نہیں سمجھے گا کہ ان کے درمیان بہت زیادہ مشابہت ہے۔

تبصرہ کرنے والوں میں سے اکثر نے کہا کہ ٹرمپ کی موجودہ عمر، جو کہ 78 سال ہے اور ساتھ ساتھ ان کے ہلکے اور سنہرے بال ان کے اور ایلوس پریسلے کے درمیان کوئی خاص مشابہت پیدا کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

اس کے علاوہ پریسلے کے بال بھی گھنے اور سیاہ تھے، تاہم برطانوی اخبار "دی ٹائمز" نے نوٹ کیا کہ جب بھی موسیقی اونچی آواز میں ہو تو یہ دونوں ناچنے اور بے ساختہ حرکت کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

ٹرمپ نے جس تصویر کی سب سے زیادہ تعریف کی وہ ان کی وہ تصویر تھی جب ان پر جارجیا میں اگست 2023 کے انتخابات میں مداخلت کا الزام لگایا گیا تھا، اس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی تصویروں میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین