ٹرمپ نے ٹیسلا گاڑی خریدلی، ایلون مسک سے کتنا ڈسکاؤنٹ ملا؟
گاڑی کے انتخاب میں ایلون مسک نے ٹرمپ کی مدد کی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پُرزور حامی اور معروف ارب پتی ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خرید لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لال رنگ کی نئی چمچماتی ہوئی ٹیسلا کمپنی کی گاڑی خریدی ہے۔
اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک بھی موجود تھے، جنہوں نے گاڑی کے انتخاب میں ٹرمپ کی مدد کی۔
سرخ گاڑی کے انتخاب کے بعد ٹرمپ اور ایلون مسک ساتھ گاڑی میں بیٹھے، تاہم ٹرمپ نے گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو نہیں لی کیونکہ انہیں گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ یہ گاڑی وائٹ ہاؤس لے جائیں گے تاکہ ان کا عملہ اسے چلا سکے۔
امریکی صدر کے مطابق انہوں نے یہ گاڑی تقریباً 80,000 ڈالر میں خریدی ہے اور بغیر کسی رعایت کے انہوں نے ایلون مسک کی کمپنی کو پوری قیمت ادا کی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک تو مجھے ڈسکاؤنٹ دے دیتا لیکن اگر میں ڈسکاؤنٹ لیتا تو لوگ کہتے کہ 'دیکھو یہ فائدے اٹھا رہا ہے'۔
یہ کار ٹرمپ نے ایلون مسک کی الیکٹرک وہیکل کمپنی 'ٹیسلا' کی حمایت میں خریدی ہے، کیونکہ ٹرمپ کے سیاسی ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے ایلون مسک کے اقدامات کیوجہ سے ٹیسلا کے کاروبار کو حال ہی میں بڑا مالی دھچکا لگا ہے۔
ٹرمپ نے کمپنی کا بائیکاٹ کرنے والے بنیاد پرستوں کے بارے میں کہا ہے کہ 'بائیں بازو کے پاگل ٹیسلا کے مالک ایلون مسک پر حملہ کررہے ہیں اور انہیں نقصان پہنچا رہے ہیں'۔
یورپی خریداروں نے برانڈ سے منہ موڑ لیا ہے، جس کی ایک وجہ ایلون مسک کی انتہائی دائیں بازو کے سیاست دانوں کی کھلی حمایت ہے۔
تاہم اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنی کے حصص کی قدر گرنے کی بنیادی وجہ ٹیسلا کی جانب سے پیداواری اہداف حاصل کرنے میں ناکامی اور گزشتہ سال کے دوران فروخت میں کمی ہے۔
2025 کے اوائل میں جرمنی میں ٹیسلا کی فروخت 70 فیصد گر گئی، جب کہ فروری میں چینی شپمنٹ میں 49 فیصد کمی واقع ہوئی، جو 2022 کے وسط کے بعد سے ان کی بدترین کارکردگی ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک، ٹرمپ کے حکومتی کارکردگی کے محکمے DOGE کی سربراہی کر رہے ہیں، جس کا مقصد اخراجات کو کم کرنا ہے۔
-
پاکستان 26 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 38 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 45 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 1 گھنٹے پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟