انفوٹینمنٹ

سلمان خان سخت سیکیورٹی میں عامر خان سے ملنے پہنچ گئے

عامر خان کے گھر سلمان خان کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے

Web Desk

سلمان خان سخت سیکیورٹی میں عامر خان سے ملنے پہنچ گئے

عامر خان کے گھر سلمان خان کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان 14 مارچ کو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 60ویں سالگرہ سے قبل ملنے کیلئے اُن کے گھر پہنچ گئے۔

جہاں شائقین سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' کی عید پر سینما گھروں میں ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں، وہیں سلمان خان کی عامر سے ملاقات پر بھی مداحوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سخت سیکیورٹی میں سلمان خان کی عامر خان کے گھر آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان 'وائے پلس سیکیورٹی' کے ساتھ اپنی گاڑی میں عامر کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہو رہے ہیں، اس موقع پر انکے ساتھ ایک پولیس وین اور 2 کاریں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے بالی ووڈ کے دونوں خانز کی ملاقات پر دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

اس سے قبل سلمان نے عامر خان سے انکے بیٹے جنید خان کی فلم 'لوویاپا' کے پریمیئر کے موقع پر ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر مداحوں نے بالی وڈ کے تینوں خانز کا ملاپ بھی دیکھا تھا کیونکہ اداکار شاہ رخ خان نے بھی فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی تھی، تقریب میں تینوں خانز کو ایک ساتھ فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

عامر خان کی سالگرہ

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار عامر خان رواں ماہ کی 14 تاریخ کو اپنی 60ویں سالگرہ منائیں گے اور یہی وجہ ہے کہ سینما کے میدان میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے پی وی آر سنیماز نے عامر خان کیلئے ایک خصوصی فلم فیسٹیول کا اعلان کردیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ عامر خان فلم فیسٹیول میں اداکار کے کریئر کی کامیاب ترین فلموں کو ایک بار پھر سے مداحوں کیلئے پیش کیا جائے گا۔

14 مارچ سے 27 مارچ تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں عامر خان کی سب سے کامیاب فلموں کو دوبارہ پیش کیا جائے گا تاکہ ہندی سنیما میں ان کی شراکت داری کو اجاگر کیا جا سکے۔

سلمان خان کی آنے والی فلم

دوسری جانب سلمان ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'سکندر' کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کی ہدایت کاری اے آر مروگاداس کر رہے ہیں۔

ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی اداکاری رشمیکا مندانا کے علاوہ پراتیک ببر، شرمن جوشی، ستھیا راج اور کاجل اگروال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، یہ فلم عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین