دیپیکا پڈوکون نے رنویرسنگھ سے متعلق دلچسپ میم شیئر کردی
نامور بھارتی اداکارہ نے اس میم میں اپنے شوہر کےد وستوں کو بھی ٹیگ گیا

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالی وڈ کی سب سے پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں، ان کی سوشل میڈیا پر رومانوی پوسٹس اکثر مداحوں کو دیوانہ بنا دیتی ہیں۔
اب حال ہی میں، اداکارہ نے اپنے شوہر کے لیے ایک مذاحیہ میم شیئر کی ہے، جو یقیناً آپ کو ہنسا دے گی۔
دیپیکا پادوکون نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک مزاحیہ میم پوسٹ کی، جس میں ایک کبوتر اِدھر اُدھر گھومتا دکھائی دے رہا ہے، میم کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'جب میرا شوہر کسی سے فون پر بات کر رہا ہوتا ہے'۔

اس میم کے پس منظر میں پنچایت کا ٹائٹل ٹریک چل رہا تھا، اور دیپیکا نے اس میں رنویر سنگھ اور ان کے دوست وجے سبرا منیم کو ٹیگ کیا، ساتھ ہی قہقہے والی کئی ایموجیز بھی شامل کیے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رنویر اور ان کے دوست وجے کی گفتگو کبھی ختم نہیں ہوتی۔
چند دن پہلے، دیپیکا نے ایفل ٹاور کے پس منظر میں کچھ شاندار تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، ان تصاویر کے پوسٹ ہوتے ہی، ڈان 3 اداکار رنویر سنگھ خود کو روک نہ سکے اور دیپیکا کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مالک، مجھ پر رحم فرما، ساتھ ہی ایک پگھلتے ہوئے چہرے والا ایموجی بھی شامل کیا۔
دیگر خبروں میں، رنویر اور دیپیکا نے حال ہی میں والدین بننے کی خوشی حاصل کی جب انہوں نے گزشتہ سال 8 ستمبر 2024 کو اپنی بیٹی دعا کا استقبال کیا۔
فوربز کے ساتھ ایک حالیہ گفتگو میں، اداکارہ نے اپنے ماں بننے کے سفر پر بات کی اور انکشاف کیا کہ ان کی گوگل پر آخری سرچ ان کی بیٹی سے متعلق تھی۔
انہوں نے کہا کہ یقیناً کوئی ماں سے متعلق سوال، جیسے 'میرا بچہ کب الٹی کرنا بند کرے گا' یا اس قسم کی کوئی چیز۔
ایک شاندار کیریئر کے ساتھ ماں ہونے کی ذمے داری نبھاتے ہوئے، دیپیکا نے یہ بھی بتایا کہ جب انہیں فرصت کے چند لمحات ملتے ہیں، تو وہ نیند پوری کرتی ہیں، مساج کرواتی ہیں، پانی زیادہ پیتی ہیں، اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارتی ہیں اور آرام دہ لباس میں دن گزارتی ہیں۔
پیشہ ورانہ محاذ پر، دیپیکا کو آخری بار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'سِنگھم اگین' میں دیکھا گیا، جس میں اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر رنویر سنگھ بھی موجود تھے۔
دوسری جانب، رنویر سنگھ اس وقت ادتیہ دھار کے ساتھ اپنی پہلی فلم پر کام کر رہے ہیں، جس کا عارضی عنوان دُرندھر ہے۔
اس فلم میں اکشے کھنہ، آر مادھون، سنجے دت، اور ارجن رامپال بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
یہ فلم مبینہ طور پر بھارت کے موجودہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کی سربراہی میں ہونے والے خفیہ آپریشنز پر مبنی ہے۔