چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ویرات، انوشکا نے 'کپل گول' سیٹ کرلیا
ویرات اور انوشکا دبئی میں ایک ایڈ کی شوٹنگ کرتے دکھائی دیے

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی عوامی موجودگی ہمیشہ انٹرنیٹ پر ہلچل مچاتی ہے، جہاں ایک طرف بھارتی کرکٹر چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنےکا جشن منا رہے ہیں، وہیں اس مشہور جوڑی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جو ایک بار پھر کپل گولز سیٹ کر رہی ہے۔
ایک مداح کے پیج پر پوسٹ کی گئی وائرل ویڈیو میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو دبئی میں دیکھا جا سکتا ہے، حالانکہ اس ویڈیو میں اداکارہ کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا لیکن مداحوں کے مطابق، یہ جوڑی کسی ایڈ کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔
ویڈیو میں دونوں ایک قدیم طرز کی دکان کے اندر کھڑے نظر آ رہے ہیں اور قریب ہی کیمرہ سیٹ اپ بھی دکھائی دے رہا ہے۔
بلا شبہ اس مختصر ویڈیو میں بھی محبت اور ہم آہنگی جھلکتی رہی، کیونکہ دونوں ایک دوسرے میں محو نظر آئے، گویا کسی گہری گفتگو میں مصروف ہوں۔
ویڈیو میں ویرات کوہلی کو سفید ٹی شرٹ اور بیج رنگ کی جیکٹ میں دیکھا گیا، جبکہ انوشکا شرما نے کٹ شولڈر ڈریس پہنی ہوئی تھی اور ان کے بال کھلے ہوئے تھے۔
جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، مداحوں نے اس پر ریڈ ہارٹ ایموجیز کی بارش کر دی۔
چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد ویرات اور انوشکا کی نئی تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔
جب بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 اپنے نام کی، تو کرکٹر ہرشت رانا کے ساتھ ویرات اور انوشکا کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا۔
اس تصویر میں، ویرات اپنی اہلیہ کو محبت بھری قربت میں لیے ہوئے نظر آئے، اور دونوں کے چہرے پر چمکتی مسکراہٹ ان کی خوشی کی عکاسی کر رہی تھی۔
اگلی چند تصویروں میں ہرشت رانا کو ٹرافی اور اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں، جن میں اکشر پٹیل، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں، ان کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، جہاں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بڑی جیت حاصل کی۔
بحیثیت ایک سپورٹیو بیوی، انوشکا شرما ہر میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود رہیں اور اپنے شوہر کو حوصلہ افزائی دیتی رہیں۔
اسٹیڈیم میں دونوں کی کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر چھائی رہیں۔
بالی وڈ ستاروں نے بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی
بھارتی کرکٹ ٹیم کی اس تاریخی جیت پر بالی وڈ کے کئی مشہور ستاروں نے سوشل میڈیا پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
عالیہ بھٹ، کیارا اڈوانی، سدھارتھ ملہوترا، ورون دھون، وکی کوشل، اجے دیوگن، انیل کپور سمیت دیگر مشہور شخصیات نے دل کو چھو لینے والے پیغامات شیئر کیے اور ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد دی۔
-
انفوٹینمنٹ 16 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 44 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 56 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 1 گھنٹے پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟