کبریٰ اور گوہر کے حرم میں بوسے پر انجینئز مرزا برہم
کوئی دوسرا جوڑا گلے لگا لے گا، پھر کوئی تیسرا اِس سے بھی آگے بڑھ جائے گا، انجینئز محمد علی مرزا
پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مسجد الحرام کے بیرونی احاطے میں نکاح کے دوران بوسے پر معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے سخت تنقید کی ہے۔
اپنی محبت کو دوستی کا نام دے کر فینز کی توجہ کا مرکز بننے والی جوڑی گوہر رشید اور کبریٰ خان نے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان 25 جنوری کو کیا تھا، جس کے بعد دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا۔
شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کے بعد گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی کا اہتمام کیا گیا، پکنک منانے کے بعد اسٹار جوڑی نے پرواز بھر کر سعودی عرب چلے گئے جہاں انہوں نے مکّہ مکرمہ میں نکاح کیا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کے محرم کی حیثیت سے ایک ساتھ عمرہ ادا کیا۔
دونوں نے 12 فروری کو نکاح کیا جس کا اعلان 14 فروری کی شب کرتے ہوئے تصاویر بھی فینز کے ساتھ شیئر کیں۔
بعدازاں ان دونوں کے اِس یادگار دن کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں دونوں کو مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام خانۂ کعبہ کے بیرونی احاطے میں اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ ایجاب و قبول کرتے دیکھا گیا۔
اس موقع پر گوہر رشید نے نکاح کے بعد اپنی اہلیہ کبریٰ خان کے ماتھے پر بوسہ بھی لیا جس پر کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی اور اس مقدس مقام کے آداب کے خلاف قرار دیا گیا، دریں اثنا اس معاملے پر انجینئر محمد علی مرزا کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔
انجینئر محمد علی مرزا حال ہی میں 'سماء پنجابی' کے شو 'رمضان دا سماء' کے مہمان بنے جس میں انہوں نے کالرز کے مختلف سوالات کے جوابات دین کی روشنی میں دیے۔
شو کے دوران ایک کال موصول ہوئی جس میں خاتون نے سوال کیا کہ مولوی لوگ اسلام کے نام پر بہت ڈراتے ہیں، حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے نکاح کے بعد حرم میں اپنی اہلیہ کبریٰ خان کی پیشانی پر بوسہ دیا، یہ درست تھا یا نہیں؟ کیونکہ اس پر سخت تنقید کی گئی تھی، حالانکہ اسلام تو بہت نرم مذہب ہے، کوئی سختی نہیں ہے، تو پھر اتنا ڈرایا کیوں جاتا ہے؟
سوال کے جواب میں انجینئر محمد علی مرزا نے جوڑے کے اِس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گوہر رشید کا مسجد الحرام میں اہلیہ کی پیشانی چومنا درست عمل نہیں ہے، مولانا حضرات ڈراتے نہیں ہیں، اُنکا اعتراض درست ہے، شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار کرنا چاہیے لیکن کھلے عام اس طرح لوگوں کے سامنے پیار کا اظہار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ مجھے بتائیں کہ اسکی حد کون طے کریگا؟ انہوں نے صرف ماتھے پر بوسہ دیا، کوئی دوسرا جوڑا گلے لگا لے گا، پھر کوئی تیسرا جوڑا اس سے بھی ایک قدم آگے بڑھ جائے گا۔
انجینئر محمد علی مرزا نے مزید کہا کہ جِن لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ غلط بات نہیں ہے تو وہ قرآن و سنت کی روشنی میں بتائیں کہ ریڈ لائن کہاں سے شروع ہوتی ہے؟
انہوں نے نشاندہی کی کہ اللہ تعالیٰ نے پورے قرآن میں عورت کے پردے پر اس طرح زور دیا کہ کہیں بھی کسی عورت کا نام نہیں لیا گیا، جہاں ذکر آیا وہاں بھی مرد کی نسبت سے عورت کا ذکر کیا گیا، عورت کا مطلب ہی 'پردے کی چیز' ہے۔
انہوں نے وضاحت دی کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ میاں بیوی کے درمیان قربت نہیں ہونی چاہیے لیکن یہ کام سب کے سامنے کرنے کے نہیں ہیں۔
-
پاکستان -479 سیکنڈ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 4 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 10 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 28 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟