'یہ والدین کی نادانیاں ہیں' ابراہیم کی ڈیبیو فلم پر انوکھا تبصرہ وائرل
آئی ایم ڈی بی (IMDb) پر بھی اس فلم کو 10 میں سے محض 4.5 ریٹنگ ملی

بالی وڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اپنی ڈیبیو فلم 'نادانیاں' پر ایک مایوس مداح کا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
نیپوٹزم (اقرباپروری) کے خلاف شدید نفرت کی لہر نے پہلے ہی بالی وڈ انڈسٹری کو گھیر رکھا ہے، اوپر سے اگر اسٹار کڈز (جنہیں نیپو کڈز بھی کہا جاتا ہے) ڈھنگ سے اداکاری بھی نہ کریں تو یہ فلمی شائقین کیلئے جلتی پر تیل کا کام کرتا ہے۔
ایسا ہی کچھ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے صاحبزادے ابراہیم علی خان کے ساتھ ہورہا ہے، جنہوں نے حال ہی میں شونا گوتم کی ہدایت کاری میں بننے والی کرن جوہر کی فلم ’نادانیاں‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھ دیا ہے۔
تاہم خوشی کپور کے ساتھ ابراہیم علی خان کی غیرمتاثرکن اداکاری کے سبب یہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس کے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا بھی سامنا ہے۔
آئی ایم ڈی بی (IMDb) پر بھی اس فلم کو 10 میں سے محض 4.5 ریٹنگ ملی ہے جسے خود ابراہیم علی خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فخریہ شیئر کرکے مزید ٹرولنگ کا نشانہ بن گئے ہیں۔
بونی کپور اور سیف علی خان قصوروار قرار
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس فلم کے بارے میں مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں تاہم ایک تبصرہ سب سے زیادہ وائرل ہورہا ہے جسے فلم انڈسٹری میں اپنے بچوں کو لانچ کرنے والے اداکاروں کیلئے لمحہ فکریہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔
فلم میں دونوں اسٹار کڈز کی اداکاری سے مایوس ایک فلم بین نے سنگل اسٹار ریٹنگ دیتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھا کہ 'ایک بار، بس ایک بار، آپ لوگوں سے منتی کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو کچھ کرنے دیجئے، ڈاکٹر، انجینئر، وکیل کیوں نہیں بنانے کی کوشش کرتے آپ لوگ؟ ضروری تو نہیں ہے کہ فلمی خاندان ہے تو ساتوں پُشتیں فلم ہی کریں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'یہ خیال خوشی اور ابراہیم کو دیکھنے کے بعد آیا، اِن معصوم بچوں کو تو پتا بھی نہیں ہوگا کہ کتنی خراب ایکٹنگ کررہے ہیں یہ، اور اس میں ان دونوں کی کوئی غلطی نہیں ہے، بونی کپور اور سیف علی خان کو قصوروار مانتا ہوں میں، بچوں کو تو من مانی کرنے کا دل کرتا ہی ہے، کچھ بھی کرتے ہیں، مگر والدین کو سمجھنا چاہیے، انہوں نے کیوں نہیں روکا ان کو یہ فلم کرنے سے؟'
تبصرے کے آخر میں فلم کے نام پر طنز کرتے ہوئے دِل جلے انٹرنیٹ صارف نے مزید لکھا کہ 'سچ کہوں تو یہ والدین کی نادانیاں ہیں، آپ لوگ اس بات پر دھیان دیجئے'۔
فلم 'نادانیاں' کے بارے میں
واضح رہے کہ فلم ’نادانیاں’ کی کہانی پیا (خوشی کپور) کی ہے، جو جنوبی دہلی کی ایک عام جرات مندانہ اور آزاد طبیعت والی لڑکی ہے، اور ارجن (ابراہم علی خان)، جو نوائڈا کا ایک متوسط طبقے کا لڑکا ہے۔
یہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، لیکن جب ان کی دنیائیں ٹکراتی ہیں تو وہ ایک ایسا سفر شروع کرتے ہیں جس کی انہیں توقع نہیں تھی۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ ایک رولر کوسٹر کی سواری ہے جو شرارتوں اور پہلی محبت کی مٹھاس سے بھری ہوئی ہوگی۔
’نادانیاں کی ہدایتکاری کا آغاز ڈبیوٹ ڈائریکٹر شونا گوتم کریں گے، جو ’راکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔
جبکہ اس فلم کے پروڈیوسردھرمیٹک انٹرٹینمنٹ سے ہیں، جنہوں نے اس منصوبے کو فنڈ کیا ہے، اور اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ،’محبت ہمیشہ ہماری کہانیوں کا مرکز رہی ہے، اور نادانیاں کے ساتھ ہم اسے اس کی سب سے خالص اور جوان شکل میں منا رہے ہیں۔ یہ فلم ابراہم اور خوشی کے ساتھ ایک نیا اور متحرک جوڑا پیش کرتی ہے، اور یہ ابراہم کی دلچسپ ڈیبیو بھی ہے۔’
انکا فلم کی کہانی کیلئے پر عزم خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ،’یہ کہانی تعلق، افراتفری، اور تعلقات کی ہے جو جنریشن زیڈ کی محبت کی حقیقت کو بہترین انداز میں پیش کرتی ہے۔ ہم بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ ناظرین پہلی محبت کا جادو نادانیاں کے ساتھ دوبارہ جئیں۔’
-
فوڈ 5 منٹ پہلے
آج کھانے میں تندوری چکن بنائیں
-
انفوٹینمنٹ 16 منٹ پہلے
ناکام ڈیبیو، اکشے اور شاہد کے ساتھ کام کرنے والی یہ ہیروئن کون؟
-
انفوٹینمنٹ 37 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 1 گھنٹے پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا