انفوٹینمنٹ

زوہاب خان نے وانیہ سے شادی کا فیصلہ کیسے لیا؟

بغیر کسی مناسب نام کے محض ایک تعلق نہیں رکھنا چاہتے

Web Desk

زوہاب خان نے وانیہ سے شادی کا فیصلہ کیسے لیا؟

بغیر کسی مناسب نام کے محض ایک تعلق نہیں رکھنا چاہتے

بغیر کسی مناسب نام کے محض ایک تعلق نہیں رکھنا چاہتے
بغیر کسی مناسب نام کے محض ایک تعلق نہیں رکھنا چاہتے

پاکستان کے لیجنڈ فنکار مرحوم معین اختر کے نواسے اور بطور چائلڈ آرٹسٹ شوبز کی دنیا میں قدم جمانے والے اداکار زوہاب خان نے اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر وانیہ ندیم سے شادی کرنے کے فیصلے پر لب کشائی کردی۔

زوہاب خان ابھرتے ہوئے اداکار ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے مشہور ڈراموں میں کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی، بلبلے، یہ زندگی ہے، سانس، قصہ چار درویش وغیرہ شامل ہیں۔

جبکہ وانیہ کی بات کی جائے تو وہ  بھی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہونے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر جانی مانی انفولینسر بھی ہیں۔

ازدواجی زندگی کی بات کریں تو قبل ازیں زوہاب خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ’مجھے ابھی اپنی زندگی میں کسی مقام تک جانا ہے جسے حاصل کرنے کے دوران میں خود کو ابھی شادی جیسی ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں سمجھتا، اسی لیےمیں نے خود کو تین سال کا وقت دیا ہے لیکن وہ اگر اہداف اگلے تین یا چاہ ماہ میں حاصل کرلیے تو فوراََ شادی کرلوں گا'۔

لیکن وہ وقت بھی زیادہ دور نہ تھا کہ زوہاب اور وانیہ کو سوشل میڈیا صارفین نے نکاح کے بندھن میں بندھتے دیکھا جو کہ مئی 2024 کو طے پایا۔

لیکن آخر زوہاب خان نے شادی کیلئے وانیہ کا ہی انتخاب کیوں کیا اور شادی کا فیصلہ کیسے لیا ان سب پر بات کرتے ہوئے اداکار نے مزے مزے کی کہانی سناکر فینز کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

حال ہی میں زوہاب خان ’میٹاٹینمنٹ’ کے شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور شادی کے سفر پر بات کی۔

اداکار نے وانیہ سے پہلی ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ،’وہ اپنی اہلیہ وانیہ ندیم سے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ملے تھے، اور ابتدا میں دونوں کے درمیان زیادہ بات چیت نہیں ہوئی تھی۔’

زوہاب خان کے مطابق حالانکہ سنگل ہونے باوجود وہ ایسے شخص نہیں تھے جو کسی کو خود سے اپروچ کریں یا فوراً کسی کو میسج کا جواب دیں لیکن پھر وانیہ سے ویلاگ کے سلسلے میں بات چیت کا نارمل وے میں آغاز ہوا اور یہ سلسلہ بڑھتے بڑھتے مضبوط ہوتاچلا گیا۔

زوہاب بتاتے ہیں کہ ‘بعد میں  انہوں نے وانیہ سے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ بغیر کسی مناسب رشتے یا نام کے محض ایک ریلیشن شپ نہیں رکھنا چاہتے اور نہ ہی  انہیں منگنی کے تصور پر یقین نہیں کیونکہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔ اس لیے انہوں نے سیدھا نکاح کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔‘

نکاح کے بعد یہ جوڑا اب ایک ساتھ گھومتے پھرتے قیمتی لمحات سوشل میڈیا کی زینت بناتا ہے جبکہ نکاح کے بعد اس جوڑے ایک ساتھ عمرہ ادائیگی کی بھی سعادت حاصل کی تھی۔

تازہ ترین