فیشن

حرا مانی کی ساڑھی میں ادائیں

حرا مانی کی ہلکی گلابی ساڑھی میں قاتلانہ ادائیں

Web Desk

حرا مانی کی ساڑھی میں ادائیں

حرا مانی کی ہلکی گلابی ساڑھی میں قاتلانہ ادائیں

حرا مانی کی ساڑھی میں ادائیں
حرا مانی کی ساڑھی میں ادائیں

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ایک مرتبہ پھر ساڑھی پہن کر اپنی نٹ کھٹ اداؤں سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

'دو بول'، 'میرے پاس تم ہو'، 'سن یارا'، 'دل موم کا دیا'، 'غلطی'اور 'یوں تو ہے پیار بہت' میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی نے سلمان ثاقب شیخ عرف 'مانی' سے شادی کی اور وہ ہی انہیں شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں لے کر آئے۔

حرا مانی کے دو بیٹے ہیں جنکے نام مزمل اور ابراہیم ہیں اور اداکارہ بچوں اور شوہر کے ساتھ بھی دلچسپ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں۔

حرا مانی کی شوخ مزاجی کے قصے بھرے پڑے ہیں اور وہ اپنے سب سے پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شوخ مزاجی کا کھل کر مظاہرہ بھی کرتی رہتی ہیں۔

اداکار کا انسٹاگرام اکاؤنٹ انکی مختلف لکس میں لی گئیں تصاویر اور شوخ مزاجی سے بھری ویڈیوز سے بھری ہوئی ہے۔

اداکارہ نے ایک نئی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ہلکی گلابی ساڑھی پہنی نظرآئیں اور فوٹوگرافی کا سیشن سیڑھیوں پر منعقد کروایا۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں تصاویر اور ویڈیوز دونوں شامل ہیں جن میں وہ کبھی سیڑھیاں چڑھتی، اترتی نظر آئیں تو کبھی اپنی زلفوں کو ہوا میں لہراتے ہوئے پلٹ کر دیکھتی نظر آئیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں حرا مانی کے  فینز نے محبت سے بھرے پیغامات لکھے جو اداکارہ کے حسن کو بیان کر رہے تھے جبکہ شوبز ستارے بھی تعریفی کمنٹ کرتے نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'حرا مانی پر ساڑھی بہت اچھی لگتی ہے' ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'حرا مانی مجھے سیدھی سی لگتی ہے، اپنے دنیا میں مگن'۔

تصاویر یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


تازہ ترین