ماں کا چلے جانا زندگی کا سب سے بڑا ٹراما ہے، اعجاز اسلم
اداکار کا اپنی والدہ کیلئے جذبات کا اظہار

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار اعجاز اسلم اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
ڈراما ’چیخ‘ ، ’مہندی‘ ، ’دل نواز‘ ، ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا‘ ، ’گستاخ‘ اور ’دام‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے منجھے ہوئے اداکار اعجاز اسلم سے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ وہ اپنے ساتھی اداکاروں اور مشہور شخصیات کو کھل کر اپنی رائے اور مشورے دینے سے نہیں گھبراتے۔
جبکہ سنجیدہ کردار ہو یا پھر کامیڈی اعجاز اسلم ہر روپ میں خود ڈھالنے کے فن سے باخوبی واقف ہیں اور یہی ادا انہیں سب سے انفرادی پہچان دلواتی ہے۔
تاہم اس ہستے کھیلتے اداکار کی زندگی میں اس وقت طوان برپا ہوا جب انہوں نے اپنی جنت اپنی والدہ کو اپنی آنکھوں کے سامنے خود سے دور جاتے دیکھا۔
اکتوبر 2024 میں اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ،’میری پیاری والدہ اس دنیا کو چھوڑ کے یہاں سے بہتر مقام رخصت ہوگئی ہیں، ان کی رحم دلی، محبت ، سمجھداری ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہے گی‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں انکے غم سے دوچار ہوں اور آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں اپنی خاص دعاؤں یاد رکھیں، اللہ انکی روح کو سکون بخشے‘۔
بس اسی دن سے اداکار نے نہ صرف خود کو بہت تنہا محسوس کیا بلکہ اکثرو بیشتر والدہ کی کمی کا ذکر اپنے انٹرویوز اور پوسٹس میں کرتے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں اداکار نے ماہ صیام کی مناسبت سے جاری فیصل قریشی کے رمضان ٹرانسمیشن شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد کی زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔
دوران گفتگو ، نم آنکھوں کیساتھ والدہ کے چلے جانے کے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ،’میرے لیے والدہ کا انتقال زندگی کا سب سے بڑا ٹراما تھا جس سے باہر نکلنے میں مجھے تین ماہ لگے’۔
اعجاز اسلم اشکار آنکھوں کیساتھ بتاتے ہیں کہ والدہ کے چلے جانے بعد میں خود کو بے حد تنہا محسوس کررہا تھا اور پھر وہ وقت بھی آیا جب میں نے تین ماہ کے لیے پاکستان سے باہر چلے جانے کا فیصلہ کرلیا۔
اداکار کے مطابق حالانکہ والدہ صرف 15 دن بیمار رہیں اور پھر اسی دوران ہمیں چھوڑ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چلی گئیں، والدہ کے چلے جانے کے بعد میں آج بھی اسی کیفیت میں ہوں اور انہیں بے حد یاد کرتا ہوں کیونکہ میرا گھر اب خالی سا لگتا ہے۔’
اعجاز اسلم اپنی والدہ کے ذکر پر جذباتی ہوگئے۔ اس موقع پر فیصل قریشی نے انہیں دلاسہ دیا اور بتایا کہ بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ بھی انہی کا تھا، کیونکہ اعجاز اسلم اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں تھے۔
والدہ کے انتقال کے بعد اداکار کی دلی کیفیت کیا؟
اداکار نے والدہ کے چلے جانے کے بعد اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ،’میرے لیے یہ قبول کرنا بہت مشکل ہے کہ آپ واقعی ہمیں چھوڑ کر جا چکی ہیں۔ تین سال پہلے ابو کو کھونا دل کو توڑ دینے والا تھا، اور اب آپ کے بغیر، یوں لگتا ہے جیسے میری دنیا کا ایک حصہ ختم ہو گیا ہے۔ ’
جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے مزید یہ بھی لکھا کہ،‘گھر آپ کے بغیر بالکل ویران سا لگتا ہے، یہاں ایسی خاموشی ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی۔ یہ احساس کہ میرے دل کا ایک ٹکڑا کھو گیا ہے، ایک ایسا ٹکڑا جو صرف آپ کی محبت، شفقت اور گرمی سے بھرا جا سکتا تھا، کبھی جاتا نہیں۔آخری چند دنوں میں جب آپ ہمیں چھوڑ رہی تھیں تو سب کچھ اتنی تیزی سے بدل گیا۔ آپ کو تکلیف میں دیکھنا، خاص طور پر جب آپ کو اپنے خوبصورت سفید بالوں کو چھوڑنا پڑا، ہم سب کے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔ آپ کے بالوں نے آپ کی شخصیت میں ایک خاص خوبصورتی کا اضافہ کیا تھا۔ میں نے بھی آپ کے ساتھ اپنے سر کو منڈوایا، یہ سوچ کر کہ شاید اس طرح میں آپ کے دکھ کا تھوڑا سا حصہ بانٹ سکوں، اور میں نے کہا کہ اب ہم ایک جیسے لگتے ہیں، اور آپ مسکرائیں ’۔
-
پاکستان 23 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 34 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 41 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 59 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟