سکندر کے گانے 'بم بم بھولے' سے متعلق بڑا انکشاف
سلمان خان رواں برس عید پر سکندر کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں۔

بالی وڈ کے دبنگ خان فلم ‘سکندر ‘کے ذریعے 2 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں جس کے لیے ان کے مداح بے حد ایکسائیٹڈ ہیں۔
فلم کے ٹیزر اور گانوں نے جوش کو بہت بڑھا دیا ہے، ‘سکندر‘ آئندہ ماہ عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، ایسے میں شائقین کو فلم کے حوالے سے چھوٹی سے چھوٹی اپڈیٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔
اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سلمان خان کو حال ہی میں پسلی کی چوٹ لگی تھی لیکن انہوں نے تکلیف کے باوجود سکندر کے ہائی انرجی گانے ’بم بم بھولے‘ کی شوٹنگ جاری رکھی۔
یہ گانا ہولی کے تہوار سے پہلے ریلیز کیا گیا جس میں رشمیکا مندنا اور کاجل اگروال کو دکھایا گیا ہے، جس میں پہلی بار دونوں اداکاراؤں نے اسکرین کی جگہ شیئر کی ہے۔
ہولی کے ایک بھرپور اور پر جوش پس منظر پر سیٹ کیا گیا یہ گانا وسیع کوریوگرافی اور رقاصوں کے ایک بڑے سلسلے کے ساتھ دیکھنے والوں کے لیے ایک شاہکار ہے۔
اپنی چوٹ کے باوجود سلمان نے تاخیر سے بچانے کے لیے اپنی تکلیف کو پس پشت ڈالا اور انتہائی ضروری شوٹ کو آگے بڑھایا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ منصوبہ بندی کے مطابق پروڈکشن جاری رہے۔
اداکار کے اس فیصلے نے ٹیم کی وسیع تیاریوں کو ضائع ہونے سے بچایا اور شیڈول کے مطابق رہنے دیا۔
اے آر مروگاداس کی ہدایات میں بننے والی سکندر عید 2025 پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے اور اسے ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم میں رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جس میں کاجل اگروال بھی ایک اہم کردار میں ہیں،جب کہ پلاٹ کی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہے، امید کی جاتی ہے کہ فلم ایک مضبوط جذباتی کہانی کے ساتھ ایک ہائی اوکٹین ایکشن انٹرٹینر ہوگی۔
مروگادوس، جو گجنی اور ہالیڈے کے لیے مشہور ہیں، پہلی بار سلمان کے ساتھ کام کر رہے ہیں، سکندر کے ساتھ، ڈائریکٹر کا مقصد ایک بڑے پیمانے پر تفریح فراہم کرنا ہے جس میں ایکشن، ڈرامہ اور طاقتور کہانی کا امتزاج ہو۔
’بم بم بھولے‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم سے متعلق جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے، مشکل حالات میں بھی سلمان کی اپنے کام سے وابستگی نے سکندر سے بڑے پردے پر ان کی واپسی کی امید کو مزید تقویت دی ہے۔ شائقین یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ وہ کیا جلوہ دکھانے والے ہیں۔
تاہم فلم سے جڑی ابھی بہت ساری حیرتیں باقی ہیں، ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ اور فلم کس تاریخ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔