انفوٹینمنٹ

آتھیا نے اپنا پریگننسی فوٹوشوٹ دنیا میں پھیلا دیا

آتھیا شیٹی کے پریگننسی فوٹ شوٹ نے تہلکہ مچادیا

Web Desk

آتھیا نے اپنا پریگننسی فوٹوشوٹ دنیا میں پھیلا دیا

آتھیا شیٹی کے پریگننسی فوٹ شوٹ نے تہلکہ مچادیا

آتھیا نے اپنا پریگننسی فوٹوشوٹ دنیا میں پھیلا دیا
آتھیا نے اپنا پریگننسی فوٹوشوٹ دنیا میں پھیلا دیا

بھارتی اداکارہ آتھیا شیٹی نے اپنے شوہر و کرکٹ اسٹار کے ایل راہول کے ساتھ کروایا گیا پریگننسی فوٹوشوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنا دیا۔

آتھیا شیٹی یوں تو اپنے کرئیر میں زیادہ کامیاب نہ ہوسکیں اور اسی سبب انکی تاحال پہچان انکا سنیل شیٹی کی بیٹی ہونا ہی ہے۔

2015 میں فلم 'ہیرو' سے ڈیبو دینے والی آتھیا شیٹ نے سال 2023 میں کے ایل راہول سے محبت کی شادی کی تھی جس کی تقریب میں صرف عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا تھا۔

کے ایل راہول کو شادی کے بعد کرکٹ کی دنیا میں مشکلات کا سامنا رہا اور ایسے وقت میں آتھیا شیٹی نے انہیں بڑھ چڑھ کر سپورٹ کیا۔

اسٹار جوڑی اب جلد ازدواجی زندگی کے سب سے زیادہ حسین چیپٹر کا آغاز کرنے والی ہے جو پیرنٹنگ ہے اور اس کا اعلان دونوں نے 3 نومبر 2024 کو انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک پوسٹ سے کیا تھا۔

آتھیا شیٹی نے اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جو انکے پریگننسی فوٹوشوٹ کی تصاویر خود میں سموئے ہوئے ہے۔

شیئر کی گئیں تصاویر میں آتھیا شیٹی کے جلد ماں بننے کے سبب بیبی بمپ واضح ہے اور مختلف کمفرٹیبل لباس پہنی ہوئی پوز دیتی دکھ رہی ہیں۔

اداکارہ ان تمام ہی تصاویر میں بے انتہا خوش نظر آئیں جن میں سے کچھ میں انکے ساتھ انکے شوہر بھی دکھے۔

یاد رہے کہ آتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی 23 جنوری 2023ء کو ہوئی تھی اور ورلڈ کپ کے میچز میں آتھیا اپنے خاوند کی حوصلہ افزائی کرنے اسٹیڈیم بھی پہنچی تھیں۔

تصاویر یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب


تازہ ترین