وائرل اسٹوریز

کبریٰ اور گوہر کے ولیمے کی ویڈیو دھوم مچاگئی

ہر ایک موومنٹ صارفین کے دل چھو گیا

Web Desk

کبریٰ اور گوہر کے ولیمے کی ویڈیو دھوم مچاگئی

ہر ایک موومنٹ صارفین کے دل چھو گیا

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور  گوہر رشید کی ولیمے کی ایچ ڈی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا گئی۔

شوبز کی دنیا میں کئی چہرے آتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنی صلاحیتوں اور خوبصورتی کے سبب چھا جاتے ہیں لیکن اسی کیساتھ ان فنکاروں کی آپس میں بانڈنگ اور ایک دوسرے کیلئے سافٹ کارنر بھی مداحوں کو خاصا پسند آتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ڈراما انڈسٹری سے تعلق رکھنی والی اداکارہ کبریٰ خان کیساتھ بھی ہوا، کبریٰ خان کا شمار انڈسٹری کی اے لسٹ اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ کردار سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔

کبریٰ خان کے قابل ذکر پراجیکٹس میں صنف آہن، سنگ ماہ، الف ، ہم کہاں کے سچے تھے، سنگ مرمر، الف اللہ اورانسان سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں جن میں انکی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جبکہ ڈراما سیریل ’جنت سے آگے‘ میں گوہر رشید کیساتھ انکی آن اسکرین کیمسٹری ناظرین کے دلوں کو خوب بھائی۔

دوسری جانب گوہر رشید کی بات کریں تو یہ بھی کوئی معمولی شخصیت نہیں بلکہ انہوں نے بھی اپنے کیرئیر میں کئی ہٹ پراجیکٹس سے ناظرین کی داد وصول کی۔

گوہر خان ڈراما سیریل ’جنت سے آگے‘، ’جندو‘، ’عشقیہ‘، ’راز الفت’، ’من مائل’ ، ’امانت‘، ’لاپتا‘ سمیت کئی ڈراموں کا حصہ بنے ہیں۔لیکن اس دوران گوہر رشید اور کبریٰ خان کی دوستی کے بھی خوب چرچے سنائی دیے۔ یہاں تک کہ اس دوستی کو لے کر یہ بھی قیاس کیا گیا کہ شاید یہ دونوں اس رشتے کو شادی تک نبھائیں گے۔

اور یہ قیاس آرائیاں سال 2025 کے آغاز میں ہی سچ ثابت ہوتی دکھائی دیں جب شادی کی تیاریوں اور ڈانس ریہرسلز کی ویڈیوز نے منظر عام پر آنا شروع کیا۔

اسکے بعد شادی کی تقریبات کا آغاز کراچی میں منعقدہ ڈھولکی، گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی سے کیا گیا جس کے بعد اسٹار جوڑی اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ مکّہ روانہ ہوگئے جہاں 12 فروری کو خانۂ کعبہ کے بیرونی احاطے میں دونوں نے ایجاب و قبول کیا۔

19 فروری کراچی میں مایوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد 20 فروری کو منعقدہ شیندی اور پھر ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی۔

حالانکہ دعوت ولیمہ کی جھلکیوں کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے دیگر تقریبات کی طرح بے حد پسند کیا لیکن ایک بار پھر کئی دن گزرنے کے بعد جیسے ہی گوہر رشید نے استقبالیہ کی ایچ ڈی ویڈیو شیئر وہیں اس شادی کی یادیں دوبارہ تازہ ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  گوہر رشید نے پوسٹ جاری جس میں انکی دعوت ولیمہ کی حسین یادیں ویڈیو کی صورت میں موجود تھیں۔

 ولیمے کے موقع پر کبریٰ خان نے آف وائٹ، پیچ اور ڈل گولڈ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشیدبھی تھری پیس سوٹ میں نظر آئے۔ ولیمہ کی تقریب میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کے قریبی عزیز و اقارب سمیت شوبز انڈسٹری کے کئی معروف فنکاروں نے شرکت کی، جن میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، زینب بختیار، شہزاد شیخ، ہانیہ عامر، حمزہ علی عباسی، نمل خاور اور دیگر شامل تھے۔

ویڈیو کا آغاز گوہر اور کبریٰ کے رومانوی پوز سے ہوتا ہے جسکے بعد دلہن اور دولہا کی انٹری کیساتھ تقریب میں ہنسی اور خوشی کے لمحات، مہمانوں کی آمد، ہلا گلا اور میل ملاپ دیکھنے کو ملا جو نہ صرف دل چھو لینے والا تھا بلکہ ان لمحات کو ہمیشہ کیلئے امر کرگیا۔

دلکش جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے گوہر رشید نے ہیش ٹیگ ’ٹیزر’ کا بھی لفظ استعمال کیا جو کہ مزید نئی جھلکیوں کے منظر عام پر آنے کا عندیہ دے گیا۔

تازہ ترین