بالی ووڈ

عمران خان 10 سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

اداکار آخری مرتبہ کنگنا رناوت کے ساتھ 2015 میں کٹی بٹی میں نظر آئے تھے۔

Web Desk

عمران خان 10 سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

اداکار آخری مرتبہ کنگنا رناوت کے ساتھ 2015 میں کٹی بٹی میں نظر آئے تھے۔

عمران خان کی آخری فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی کٹی بٹی تھی۔
عمران خان کی آخری فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی کٹی بٹی تھی۔

 امریکی ریاست وسکونسن میں پیدا ہونے والے اداکار عمران خان نے بالی وڈ میں قدم ایک چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے رکھا اور فلم'قیامت سے قیامت تک' اور'جو جیتا وہی سکندر ' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 بالی وڈ میں ایک ہیرو کی حیثیت سے ان کی پہلی فلم 'جانے تو یا جانے نہ'نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

عمران خان بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامرخان کے بھانجے ہیں لیکن وہ اپنے ماموں کی طرح انڈسٹری میں ایک کامیاب کریئر نہ بناسکے۔

اداکار 2015 کی فلم کٹی بٹی میں آخری بار نظر آئےتھے جس میں انہوں نے کنگنا رناوت کے مقابل کام کیا تھا۔

اب کئی برسوں بعد عمران خان کی اسکرین پر واپسی ایک گرما گرم موضوع بنی ہوئی ہے، اور معاملات آخر کار آگے بڑھ رہے ہیں۔ 

نیٹ فلکس فلم سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اپریل میں شروع ہونے والی ہے اور پلیٹ فارم اس سے متعلق  پہلا اعلان خود کرنا چاہتا ہے۔ 

بھومی پیڈنیکر عمران کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے بک ہیں، پری پروڈکشن کا کام زور و شور سے جاری ہے اور کیمرے ایک ماہ میں کام شروع کردیں گے۔

ستمبر 2024 میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی دانش اسلم نے اسکرپٹ لکھا ہے اور عمران اور ایک باہمی دوست کے ساتھ مل کر یہ فلم پروڈیوس کریں گے جس کے لیے انہیں ایک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے گرین سگنل مل گیا ہے۔

اب فلم کے  سلسلے میں تمام معاملات طے پاچکے ہیں  اور ضروری معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

عمران خان، جو آخری بار 2015 میں کنگنا رناوت کے ساتھ رومانوی ڈرامہ کٹی بٹی میں نظر آئے تھے، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈنگ ٹاپک بن گئے۔ 

'جانے تو... یا جانے نا'، 'دہلی بیلی'، اور 'آئی ہیٹ لو اسٹوریز' جیسی فلموں کے لیے مشہور اداکار، تقریباً ایک دہائی سے فلم انڈسٹری سے  غائب ہیں۔

 تاہم ان کا نام اکثر شائقین کے درمیان بات چیت میں سامنے آتا رہتا ہے جو ان کی پرفارمنس کے بارے میں یاد دلاتے ہیں اور واپسی کے لیے اپنی امیدوں کا اظہار کرتے ہیں۔

اداکار کے کریڈٹ پر 'لک'، 'کڈنیپ'، 'آئی ہیٹ لو اسٹوری'، 'بریک کے بعد'، 'دہلی بیلی'، 'میرے برادر کی دلہن'، 'ایک میں اور ایک تو'، 'ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین' اور 'گوری تیرے پیار میں' جیسی فلمیں شامل ہیں لیکن پہلی فلم جیسی کامیابی انہیں دوبارہ نہ مل سکی۔

تازہ ترین