زینب رضا نے پہلی بار عمرہ ادا کرلیا
اداکارہ عمرے کی سعادت ملنے پر خوشی کے نہال

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ زینب رضا نے پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
ماہ صیام میں ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس بابرکت ماہ کے قیمتی ایام انہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نصیب ہوجائیں، اور ان خوش نصیبوں میں اداکارہ زینب رضا بھی شامل ہوگئیں جنہوں نے اس رمضان زندگی کا پہلا عمرہ ادا کیا۔
پہلے تو یہ جان لیں کہ زینب رضا آخر ہیں کون؟ زینب رضا کا شمار انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں کوئی خاص توجہ نہ ملی۔ انہوں نے ڈراما سیریل 'تکبر' اور فلم 'پرے ہٹ لَو' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن تاحال کوئی ایسا کردار نہیں نبھا سکی ہیں جو انکی پہچان بنے۔
جبکہ انہوں نے پاکستان کے مشہور ریئیلٹی شو 'تماشا' کے سیزن 2 میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت بھی جہاں سے اداکار عمر شہزاد کیساتھ انکے افئیر کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔
بعدازاں ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں زینب رضا کا کہنا تھا کہ’عمر میرا صرف ایک بہترین دوست ہے، اور لوگ وہی مانتے ہیں جو وہ سمجھنا چاہتے ہیں، میں کسی کے خیالات کو تبدیل کرنے کے لیے کچھ نہیں کر سکتی۔‘
زینب نے مزید یہ بھی کہا کہ ‘عمر اور میں پہلے بھی اچھے دوست تھے اور اب بھی ہیں، میں اس بارے میں مزید کچھ کہنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی کہ لوگ کیا سوچتے ہیں۔ حالانکہ عمر کے علاوہ میرا ایک اور قریبی دوست احمد بھی ہے اور بعض لوگ اب احمد کو میرا بوائے فرینڈ سمجھنے لگے ہیں جبکہ وہ میرے بھائی جیسا ہے۔’
اور صرف یہی نہیں بلکہ زینب سے متعلق ان افواہوں کا بازار بھی سرگرم تھا کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف کی پوتی ہیں۔
اس بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ’میرے بارے میں بہت سی افواہیں ہیں جو بالکل غلط ہیں پہلے تو یہ واضح کردوں کہ میں امریکا سے نہیں آئی اور دوسرا پرویز مشرف بالکل بھی میرے دادا نہیں ہیں۔‘
زینب رضا کی عمرہ ادائیگی کی پوسٹ وائرل:
اب حال ہی میں زینب رضا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر یونیک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیاہ عبایا میں ملبوس خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا گیا۔
تین تصاویر پر مشتمل پہلی جھلک زینب رضا کی خانہ کعبہ کے سامنے تھی جبکہ دوسری جھلک میں غلاف کعبہ کو نذدیک سے دکھایا گیا تھا۔
تیسری ویڈیو کلپ میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے لوگ دکھائے دیے جنہیں اداکارہ نے اپنے کیمرے سے ریکارڈ کیا۔
روح پرور مناظر اپنے فینز کیساتھ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا ہے۔
زینب رضا نے خانہ کعبہ پر پڑنے والی پہلی جھلک کے بعد دلی کیفیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ،’الحمدللہ، میں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کر لیا اور اپنے مرحوم دادا کے لیے بھی ایک عمرہ ادا کیا۔لیکن جب میں نے پہلی بار نگاہ اٹھا کر خانہ کعبہ کو دیکھا تو میں اپنی زندگی کے بارے میں سب کچھ بھول گئی۔’
وہ لکھتی ہیں کہ ’میں جذبات سے مغلوب ہوں، یا اللہ! آپ نے مجھے میری سمجھ سے بھی بڑھ کر نوازا ہے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیسری تاریخ کو اس مقدس دعوت سے نوازنا ایک بے مثال نعمت ہے، سبحان اللہ! دنیا میں اس احساس کا کوئی موازنہ نہیں، اور جب بھی میں اس کا ذکر کرتی ہوں، میری آنکھیں آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں۔’
آخر میں دعائیہ الفاظ جاری کرتے ہوئے زینب رضا نے مزید لکھا کہ،‘اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارے رمضان المبارک کے اس عمرے کو قبول فرمائے اور ہر مسلمان کو اپنے گھر کی زیارت کا شرف عطا فرمائے’۔
دوسری جانب اداکارہ کو پہلا عمرہ ادائیگی کی ڈھیروں مبارکباد موصول ہورہی ہیں، اور ساتھ کمنٹ سیکشن میں صارفین محبتیں بھی نچھاور کرتے نظر آرہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 20 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 48 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 59 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 1 گھنٹے پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟