ایمن نے کنزہ ہاشمی کی سالگرہ کا جشن کیسے منایا؟
کنزہ ہاشمی کی سالگرہ کی یادگار جھلکیاں ایمن خان نے جاری کردیں
پاکستانی اسٹار ایمن خان نے اپنی سہیلی کنزہ ہاشمی کی برتھ ڈے سیلیبریشن کی اسپیشل ویڈیو جاری کردی۔
ایمن خان چند سال قبل شوبز انڈسٹری میں متحرک تھیں جو ٹی وی سکرینز پر نظر آتی رہتی تھیں۔
اداکارہ نے 2018 میں منیب بٹ سے شادی کے بعد ڈراما انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا لیکن انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے فینز سے تعلق جوڑے رکھا۔
ایمن خان نے اپنی شوبز سے تعلق رکھنے والی سہیلیوں کو بھی اب تک نہیں چھوڑا ہے بلکہ اپنی بہن منال خان کے ہمراہ ہمیشہ ہر خوشی ان چند سہیلیوں کے ساتھ مناتی دکھتی ہیں۔
ایمن خان نے گرل گینگ کا حصہ کنزہ ہاشمی کی سالگرہ منائی جس میں مومل شیخ، سدرہ نیازی، صبور علی، منال خان اور منشا پاشا بھی ساتھ ساتھ تھیں۔
اداکارہ نے اس دن کی یادگار ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں مختلف ویڈیو کلپس کو جوڑ کر ایک ویڈیو بنائی گئی تھی۔

ویڈیو میں تمام حسینائیں یکے بعد دیگرے کیمرے کے سامنے آکر پوز دیتی دکھیں جبکہ متعدد جگہوں پر سب ایک ساتھ ہو کر سلفی بناتی نظر آئیں۔
کنزہ ہاشمی کی خوشی کو منانے کیلئے مومل شیخ نے سب پارٹی کا اہتمام کیا جس کے لیے ایمن خان نے انکا شکریہ بھی ادا کیا۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں فینز اس گرل گینگ کی دوستی کی تعریف کرتے دکھ رہے ہیں جو سالوں سے ایک ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی میں بھی سب سے آگے آگے نظر آتی ہیں۔
کنزہ ہاشمی نے سالگرہ کیسے منائی؟
’عشق تماشہ‘ ، ’گل و گلزار‘ ، ' روپوش' اور ’ دل آویز‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔
کنزہ ہاشمی کی سالگرہ 7 مارچ کو ہوتی ہے اور رواں سال انہوں نے اپنی 28ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس میں محبت، ہنسی مذاق اور اچھے وقت کی فراوانی تھی۔
کنزہ ہاشمی نے سالگرہ انڈس ہسپتال کے کینسر سے جنگ لڑنے والے بچوں کے ساتھ بھی منائی جسکی یادگار تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا کی زینت بنائی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنے گرل گینگ کے ساتھ بھی اس حسین دن کا جشن منایا اور انسٹاگرام پر ایک خاص ویڈیو شیئر کردی۔
ویڈیو میں کنزہ کے ساتھ اداکارہ صبور علی، یشما گِل، سدرہ نیازی اور طوبیٰ انور بھی تھیں جو اداکارہ کو خاص محسوس کرواتے ہوئے انکے ارد گرد گُلدستے تھامے کھڑی تھیں جبکہ خود کنزہ ہاشمی بیچ میں کرسی رکھ کر بیٹھی ہوئی دکھیں اور انکے ہاتھ میں برتھ ڈے کیک تھا۔