انفوٹینمنٹ

سیٹ پرپیچھا، فضیلہ قاضی نے قیصر کی مشکل آسان کیسے کی؟

فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کی شادی 1993ء میں ہوئی تھی

Web Desk

سیٹ پرپیچھا، فضیلہ قاضی نے قیصر کی مشکل آسان کیسے کی؟

فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کی شادی 1993ء میں ہوئی تھی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر، معروف اداکار قیصر خان نظامانی انہیں سیٹ پر بارہا ملنے کے بہانے کرتے تھے۔

فضیلہ قاضی نے نجی ٹی وی کے ایک مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قیصر نظامانی ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران ہمیشہ ان کے قریب آتے اور پیچھا کرتے رہتے تھے۔

 ایک دن فضیلہ نے قیصر کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں مناسب نہیں اور ان سے ان کی عزت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں، یہاں تک کہ ممکنہ طور پر انہیں اپنے گھر والوں سے شوبز چھوڑنے کا دباؤ بھی آ سکتا ہے۔

اس پر قیصر نظامانی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فضیلہ کو پسند کرتے ہیں۔ 

فضیلہ نے جواب دیا کہ اگر وہ واقعی سنجیدہ ہیں تو رسمی طور پر رشتہ بھیجیں۔ فضیلہ نے کہا کہ وہ سوچتی تھیں کہ شاید اس بات پر قیصر پیچھے ہٹ جائیں گے، کیونکہ عموماً لوگ شادی جیسے معاملات میں جلدی ذمہ داری لینے سے گھبراتے ہیں، خاص طور پر جب وہ اپنی زندگی میں جدوجہد کر رہے ہوں۔ تاہم، ان کی توقع کے برعکس، قیصر شادی کے لیے رشتہ بھیجنے پر تیار ہو گئے۔

فضیلہ قاضی کے مطابق، قیصر کے اہلِ خانہ نے ابتدائی طور پر رشتہ بھیجنے سے انکار کر دیا تھا، لیکن قیصر اپنی بات پر قائم رہے اور کہا کہ وہ اپنی بات دے چکے ہیں اور شادی کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کی شادی 1993ء میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے، احمد اور زورین ہیں۔

تازہ ترین