انفوٹینمنٹ

عالیہ کی پری برتھڈے سیلیبریشن پر رنبیر کی شرارت

رنبیر نے شرارت کر کے عالیہ کے ماتھے کو بھی چوم لیا

Web Desk

عالیہ کی پری برتھڈے سیلیبریشن پر رنبیر کی شرارت

رنبیر نے شرارت کر کے عالیہ کے ماتھے کو بھی چوم لیا

عالیہ کی پری برتھڈے سیلیبریشن پر رنبیر کی شرارت
عالیہ کی پری برتھڈے سیلیبریشن پر رنبیر کی شرارت

بھارتی حسینہ عالیہ بھٹ کی میڈیا اور فینز کے ساتھ منائی گئی پری برتھ ڈے سیلیبریشن میں انکے شوہر و اداکار رنبیر کپور کا محبت سے بھرا انداز سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

بالی وڈ کو 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' جیسی شاندار فلم دینے والی عالیہ بھٹ 15 مارچ کو اپنی سالگرہ مناتی ہیں لیکن اس دن سے قبل ہی انہوں نے اپنی سالگرہ کا جشن میڈیا کے ساتھ منایا اور ایک خوبصورت اور دلکش ماحول میں اپنی سالگرہ کا آغاز کیا۔ 

اس دن کو خصوصی بنانے کے لیے، عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ کیک کاٹا، اور ان کی اس خوشی میں مداح اور میڈیا کے افراد بھی شریک ہوئے۔ 

پری برتھ ڈے سیلیبریشن میں عالیہ بھٹ کے ساتھ رنبیر کپور بھی نظر آئے جنہوں نے سالگرہ سے قبل بھی اپنی اہلیہ کے لیے وقت نکال کر دن کو مزید یادگار بنانے کی کوشش کی۔

اس موقع پر عالیہ کی مسکراہٹ اور رنبیر کی محبت بھری موجودگی نے محفل میں چار چاند لگا دیے۔ 

عالیہ بھٹ کی سالگرہ کا کیک بہت خوبصورت تھا، 2 ٹائر کیک کی ٹاپنگ کریم اور پھلوں سے کی گئی جو خاص طور پر اس دن کی اہمیت کو ظاہر کرتا دکھا۔ 

دونوں نے کیک کاٹنے کے بعد ایک دوسرے کو کیک کے ٹکڑے کھلائے اور اس موقع پر موجود مداحوں اور میڈیا کے افراد نے انہیں داد دی۔

پہلے عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کو کیک کھلایا جس کے بعد رنبیر کپور نے چمچ میں کیک لیکر عالیہ کو کھلانے کے بجائے انکی ناک پر لگادیا۔

رنبیر کپور کا یہ شرارتی طریقہ اس جوڑے کے چاہنے والوں کو بے انتہا پسند آیا لیکن کیک ناک پر لگانے کے بعد رنبیر کا عالیہ بھٹ کے ماتھے کو چومنا زیادہ تعریفیں سمیٹتا دکھا۔

عالیہ بھٹ نے اس دن کے لیے سادہ اور دلکش لباس کا انتخاب کیا۔ وہ فلورل پرنٹ والے کریمی کُرتے میں ملبوس تھیں جس کا ہائی نیک وی کٹ کالر اور بیگی سلیوس تھے۔

ان کے اس سادہ مگر خوبصورت انداز نے تقریب میں ایک الگ ہی جاذبیت پیدا کی۔ انہوں نے کسی زیادہ میک اپ کا استعمال نہیں کیا تھا جس سے ان کی قدرتی خوبصورتی نمایاں تھی۔ 

عالیہ بھٹ کے چہرے پر ایک ہلکی سی مسکراہٹ اور آنکھوں میں چمک تھی، جو ان کی خوشی کو ظاہر کر رہی تھی۔

عالیہ بھٹ نے اس دن میڈیا اور اپنے مداحوں کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے تقریب کے دوران اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی اور اپنی سالگرہ کی خوشی سب کے ساتھ منائی۔ 

عالیہ بھٹ میڈیا پرسنز کے جھرمٹ میں بے انتہا خوش نظر آئیں اور انکے ساتھ خاص فوٹو بھی بنوائی جس میں رنبیر کپور انکو محفوظ محسوس کرواتے نظر آئے۔

اس ملاقات میں وہ بہت خوش نظر آ رہی تھیں اور مداحوں کے ساتھ اپنے قریبی لمحوں کو شیئر کرتی رہیں۔

عالیہ بھٹ نے اس موقع پر اپنے آنے والے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اس سال کینز فلم فیسٹیول میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی فلموں 'براہماسترا 2' اور 'الفا' کے بارے میں بھی بات کی جن کی شوٹنگ جاری ہے۔

علیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی محبت بھری کہانی کسی فلم سے کم نہیں ہے۔ دونوں نے 2018 میں اپنے تعلقات کا آغاز کیا اور 2022 میں والدین بننے کے بعد ان کا رشتہ اور بھی مضبوط ہوا۔ ان کی بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی میں خوشیوں کا نیا رنگ بھر دیا۔ 

تازہ ترین