برطانوی طالبہ نے اپنی ورجنٹی 18 کروڑ روپے میں نیلام کردی
برطانوی طلبہ کی ورجنٹی کا خریدار ہالی وڈ اسٹار نکلا

برطانیہ میں 22 سالہ طلبہ نے اپنی ورجنٹی ہالی وڈ اسٹار کو کروڑوں میں فروخت کردی۔
ایسے ممالک میں جیسے کہ بھارت، ورجنٹی کو اکثر شادی کے امکانات کے لیے ایک اہم عنصر سمجھا جاتا ہے، لیکن مغربی معاشروں میں کچھ خواتین نے اسے ایک قیمتی اثاثہ کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا ہے اور اسی مثال حال ہی دیکھنے کو ملی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لڑکی کا تعلق مانچسٹر برطانیہ سے ہے جسکا نام لورا بتایا گیا ہے، لورا اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب اس نے اپنی ورجنٹی کو ایک آن لائن نیلامی کے ذریعے 18 کروڑ روپے (تقریباً 1.7 ملین پاؤنڈ) میں فروخت کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ سودا ایک ایسکارٹ ایجنسی کی ویب سائٹ کے ذریعے ہوا، جس میں سیاستدانوں، تاجروں اور مشہور شخصیات سمیت اعلیٰ پروفائل افراد نے بولی لگائی اور بالآخر، ایک ہالی وڈ اسٹار نے سب سے زیادہ بولی دے کر لورا کی ورجنٹی حاصل کر لی۔
اس نیلامی کے بعد لورا نے ہالی وڈ اسٹار کی موجودگی میں اپنی ورجنٹی کی تصدیق کے لیے طبی معائنہ کروایا جسکا پورا عمل انتہائی رازداری کے ساتھ مکمل کیا گیا یہاں تک کہ ایجنسی نے دونوں فریقین کی شناخت کو خفیہ رکھنے کو ہر حد تک یقینی بھی بنایا۔
اپنی ورجنٹی کی فروخت کے بعد لورا جو کہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں انکا کہناہے کہ،’ انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔یہاں تک کہ اپنے قدامت پسند پس منظر کے باوجود وہ اپنے اس انتخاب کو مالی استحکام حاصل کرنے کے ایک عملی طریقے کے طور پر دیکھتی ہیں۔’
حیران کن کارنامہ سرانجام دینے والی اس لڑکی کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ’ بہت سی خواتین اپنی ورجنٹی بغیر کسی مالی یا جذباتی فائدے کے کھو دیتی ہیں، جبکہ وہ اپنی ورجنٹی کو نیلام کرنے کے فیصلے کو ایک اسٹریٹیجک اقدام سمجھتی ہیں تاکہ وہ خود کو مالی طور پر خودمختار بنا سکیں۔’
ورجنٹی سے حاصل ہونے والی رقم کہاں خرچ ہوگی؟
ہالی وڈ اسٹار کو کروڑوں میں اپنی ورجنٹی فروخت کرنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم سے متعلق اس لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو اپنے مالی مستقبل کو محفوظ بنانے اور اپنے کیرئیر کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ وہ ایک ’شوگر ڈیڈی’ کی تلاش میں دلچسپی رکھتی ہیں ، یعنی ایک ایسا امیر ساتھی جو انہیں مالی مدد فراہم کرے اور ان کے ساتھ رومانی تعلقات بھی قائم رکھے۔
لورا کہتی ہیں کہ میں نے اپنی زندگی سیٹ کر لی ہے اور اب پیسے کی فکر کیے بغیر اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز کر سکتی ہوں۔