انفوٹینمنٹ

کرن اشفاق کا شوہر اور ساس کے درمیان پھنسے مداح کو اہم مشورہ

Web Desk

کرن اشفاق کا شوہر اور ساس کے درمیان پھنسے مداح کو اہم مشورہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے ایک مداح کو شادی کے حوالے سے اہم مشورہ دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ اُن کے شوہر صرف اپنی والدہ کی بات کو اہمیت دیتے ہیں، شادی کو ابھی صرف دو سال ہوئے ہیں اور زندگی مسائل کا شکار ہو گئی ہے۔

مداح نے مزید کہا کہ ایسی صورتِ حال میں انہیں کیا کرنا چاہیے؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 کرن اشفاق نے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو مرد صرف اپنی ماں کی بات سنتے ہوں، ان کے گھر کبھی خوشحال نہیں ہوتے۔ اللہ کرے آپ کے شوہر کو یہ بات جلدی سمجھ آ جائے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جو شوہر اپنی ماں کی بات کو ہی ترجیح دیتے ہیں، وہ کبھی بہترین شوہر نہیں بن پاتے۔

اس سے قبل، کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی تھی۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں 5 مارچ کو بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، جس کا نام خدیجہ علی رکھا گیا ہے۔

 کرن نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بہن کی ایک اسٹوری بھی شیئر کی جس میں نومولود بچی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین