پری برتھڈے سیلیبریشن، عالیہ بھٹ کا کُرتا کتنا سستا؟
عالیہ بھٹ نے مہنگے کے بجائے سستا کُرتا پہن لیا

بالی وڈ کی حسین اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی پری برتھڈے سیلیبریشن میں لاکھوں کے بجائے سستا سا لباس پہن کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
عالیہ بھٹ اپنی بہترین اداکاری، حسن اور فیشن سینس کے سبب سب کے دلوں پر راج کرتی ہیں کسی کو انکی اداکاری سب سے منفرد لگتی ہے تو کسی کو انکے ملبوسات بھاتے ہیں۔
اداکارہ فلموں میں بہترین لُکس لینے کے علاوہ تقریبات میں بھی اپنے لُک کا خاص خیال رکھتی ہیں۔
عالیہ بھٹ فیشن کی دنیا میں تو مشہور ہیں ہی لیکن جب بات سادہ لیکن دلکش انداز میں اسٹائل کرنے کی آتی ہے تو وہ ہمیشہ اپنے اسٹائل کے انتخاب سے سب کو متاثر کرتی ہیں اور ان کا فیشن سینس ہمیشہ توجہ کا مرکز بنتا ہے۔
بالی وڈ کو 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' جیسی شاندار فلم دینے والی عالیہ بھٹ 15 مارچ کو اپنی سالگرہ مناتی ہیں لیکن اس دن سے قبل ہی انہوں نے اپنی سالگرہ کا جشن میڈیا کے ساتھ منایا اور ایک خوبصورت اور دلکش ماحول میں اپنی سالگرہ کا آغاز کیا۔
اس دن کو خصوصی بنانے کے لیے، عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ کیک کاٹا، اور ان کی اس خوشی میں مداح اور میڈیا کے افراد بھی شریک ہوئے۔
اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک بہت ہی سادہ لیکن دلکش کرتا اور ٹراؤزر پہن کر سب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔
عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ کے دن کے لیے پیچ کلر کے کُرتے کا انتخاب کیا جس میں ہائی نیک کالر تھا جسکو وی کٹ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا۔
اس کُرتے پر فلورل پرنٹ قابلِ دید تھا جبکہ آستینیں فُل لینتھ ہونے کے ساتھ ساتھ بیگی تھیں۔ کُرتے کا حسین رنگ عالیہ بھٹ کے چہرے پر قدرتی چمک ڈالتا دکھا اور انہیں سادگی کے ساتھ ساتھ حسین بناتا نظر آیا۔
سب کی توجہ کا مرکز بننے والا عالیہ بھٹ کا یہ کُرتا سیٹ 'مانا لیبل' کا شاہکار ہے اور اس کی قیمت 22 ہزار 500 بھارتی روپے ہے۔
اگر اس قیمت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو اس کرتا سیٹ کی قیمت 72 ہزار 277 روپے بنتے ہیں۔
علیہ بھٹ نے اس کُرتا کے ساتھ سفید رنگ کی پینٹس پہنی جو ان کے پیچ کلر کے کُرتے کے ساتھ کامپلیمنٹ کرتی نظر آئیں۔
انہوں نے اپنی زلفوں کو آڑی مانگ پر کھلا چھوڑا اور سادہ میک اپ کے ساتھ اپنا لُک مکمل کیا۔
ان کے چہرے پر ہلکی سی گلابی ٹنٹ اور پِنک لپ اسٹک کے ساتھ ان کا انداز انتہائی خوبصورت اور دلکش تھا۔
-
پاکستان -1003 سیکنڈ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
سوشل میڈیا 2 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 19 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟
-
ٹریول 35 منٹ پہلے
لیورپول کے 4 شاندار مقامات جو آپ کو ضرور دیکھنے چاہییں