وائرل اسٹوریز

'پانی میں جذبات ہوتے ہیں'، جویریہ ثبوت سامنے لے آئیں

اداکارہ نے کہا کہ تھا کہ پانی پر جس طرح کی باتیں کی جائیں وہ جسم میں جا کر ویسا ہی اثر ڈالتا ہے۔

Web Desk

'پانی میں جذبات ہوتے ہیں'، جویریہ ثبوت سامنے لے آئیں

اداکارہ نے کہا کہ تھا کہ پانی پر جس طرح کی باتیں کی جائیں وہ جسم میں جا کر ویسا ہی اثر ڈالتا ہے۔

اداکارہ کے بیان پر انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
اداکارہ کے بیان پر انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

معروف پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود کا ایک کلپ آج سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پانی اپنے اندر جذبات رکھتا ہے وہ سن سکتا ہے اور اس پر جیسی باتیں کی جائیں وہ جسم میں جا کر اس کی تاثیر ڈالتا ہے۔

اس گفتگو میں اگرچہ انہوں نے اس بات کو ایک جاپانی سائنسدان کی تحقیق سے منسوب کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر اب انہوں نے ثبوت پیش کردیے۔

اداکارہ نے کیا کہا تھا؟

نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہوئے جویریہ سعود نے اداکارہ ایمن خان کے ساتھ گفتگو کے دوران خاتونِ خانہ ملازمہ کے کھانا بنانے میں فرق بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'پانی کے اندر تاثیر ہوتی ہے، جاپان کے ایک سائنسدان نے اس پر کافی ریسرچ کی اور بتایا کہ پانی میں جذبات ہوتے ہیں اور وہ سن سکتا ہے'۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے جویریہ نے مزید کہا کہ انہوں نے پانی کی دو بوتلوں پر تجربہ کیا جس کے لیے ایک بوتل پر انہوں نے کئی دن اچھی اچھی باتیں کی اور دوسری بوتل پر بری باتیں کیں اور کچھ عرصے بعد بری باتوں والا پانی گدلا ہوچکا تھا اور جس پر اچھی باتیں کیں وہ پانی ویسا ہی تھا'۔

اسی تناظر میں اداکارہ نے کہا کہ 'جو کچھ بھی ہم پکاتے ہیں اس میں 3 حصے پانی ہوتا ہے اور ایک حصہ مواد ہوتا، پانی ہماری انرجی کو جذب کرتا ہے، اس لیے جب آپ خود کھانا پکاتے ہیں اور گھر والوں کو کھلاتے ہیں تو وہی اثر کرتا ہے جیسے اس کے سامنے آپ نے بات کی ہوتی ہے'۔

جویریہ نے مزید کہا کہ بچپن سے ہم دیکھتے آرہےہیں کہ پانی پر پڑھ کر پھونکا جاتا ہے اور پلایا جاتا ہے جس کی تاثیر پانی میں جاتی ہے اور پھر وہ ہمارے جسم میں اثر ڈالتا ہے۔

جویریہ ٹرولنگ کا شکار

رمضان ٹرانسمیشن کا یہ کلپ جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو اس پر طرح طرح کے تبصرے دیکھنے کو ملے۔

اداکارہ کی اس بات پر جہاں بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں ان کی ٹرولنگ شروع کردی وہیں ایک بڑی تعداد میں لوگ ان کے دفاع میں بھی بولتے نظر آئے کہ اداکارہ نے بالکل درست ریسرچ شیئر کی ہے۔

یہ سلسلہ صرف تبصروں تک ہی نہیں رکا بلکہ ان کے شو میں شرکت کے دوران اپنی پر مزاح طبیعت اور چٹکلے چھوڑنے کی عادت سے مشہور اداکار و ہدایت کار دانش نواز نے بھی ان کا مذاق اڑایا۔

دانش نے شو کے کوکنگ سیگمنٹ میں چولہے پر رکھے پانی کی پتیلی کے پاس جا کر باتیں اور خیر خیریت دریافت کرنی شروع کی۔

جس پر جویریہ نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا آپ کا دماغی توازن درست ہے، اس پر دانش نے جویریہ کو ان کی کہی بات یاد دلائی کہ پانی سن سکتا ہے اور اس کے جذبات ہوتے ہیں اس لیے میں نے حال احوال پوچھ لوں۔

جویریہ نے ثبوت پیش کردیا

دانش کی اس بات پر جویریہ نے ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ اس بات پر ایک ولاگر  نے بھی میرا مذاق اڑایا ہے، میں نے کہا تھا کہ پانی میں جذبات ہوتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے جاپانی سائنسدان کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ Masaru Emoto نامی سائنسدان نے پانی پر ایک بڑی تحقیق کی ہے جس پر ان کے انٹرویو، ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں اور یہ بالکل اثر رکھتا ہے، اور جب ہم پانی پر کچھ بولتے ہیں تو وہ آپ کی باڈی میں جا کر وہی تاثیر ڈالتا ہے۔

ان کی اس بات پر شو میں شریک خاتون بھی تائید کرتی نظر آئیں کہ ہمارے اردگرد انرجیز ہوتی ہیں جو پانی پر اثر ڈالتی ہیں، اس پر دانش نواز مزاحیہ انداز میں معافی مانگتے نظر آئے'۔

خیال رہے کہ جاپانی سائنس دان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے تحقیق میں پایا کہ پانی جذبات رکھتا اور سمجھتا ہے، وہ انسان کی باتوں کو بھی سنتا ہے اور انسان کی باتوں کا رد عمل بھی دیتا ہے۔

سائنس دان کا کہنا تھا کہ پانی کے سامنے جس طرح کی باتیں کی جائیں گی اور پھر اسے پیا جائے گا تو اس کا انسانی جسم پر اثر بھی باتوں کے حساب سے ہوتا ہے۔

تازہ ترین