انفوٹینمنٹ

بھاگیاشری حادثے کا شکار، گہرے زخم پر 13 ٹانکے لگے

بھاگیاشری کا ماتھا پھٹ گیا، ہسپتال سے تصاویر وائرل

Web Desk

بھاگیاشری حادثے کا شکار، گہرے زخم پر 13 ٹانکے لگے

بھاگیاشری کا ماتھا پھٹ گیا، ہسپتال سے تصاویر وائرل

بھاگیاشری حادثے کا شکار، گہرے زخم پر 13 ٹانکے لگے

بالی وڈ اداکارہ بھاگیاشری کے پکل بال کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے کے سبب پیشانی پر گہرا زخم آگیا۔

بھاگیاشری نے 1989 میں بالی ووڈ فلم ’میں نے پیارکیا‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔

بھاگیا شری نے ’میں نے پیار کیا‘ میں ’سمن‘ نامی کردار ادا کیا تھا جس میں وہ بے حد معصوم اور دلکش لگی تھیں، اداکارہ اور سلمان خان کے رومانس کو بھی عوام نے بہت مسند کیا تھا اور دونوں اداکاروں کو اصل زندگی میں بھی شادی شدہ دیکھنے کی تمنہ ظاہر کی گئی تھیں.

اداکارہ نے فلم ریلیز کے 1 سال بعد اپنے یوگا ٹیچر اور پہلی محبت ہمالیہ دسانی سے شادی کرلی تھی جس سے انکا ایک بیٹا ابھیمنیو دسانی اور بیٹی اوانتیکا دسانی ہیں۔

یوں تو اداکارہ نے پسند کی شادی کی تھی اور میں نے پیار کیا کی شوٹنگ کے دنوں میں بھی وہ ہمالیہ کے ساتھ رشتۂ محبت سے جڑی ہوئی تھیں لیکن اداکارہ اور سلمان خان کے معاشقے کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگیں۔

بھاگیاشری اور سلمان خان اپنی پہلی فلم کے بعد سال 2023 میں ریلیز ہوئی بالی وڈ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں ایک ساتھ دکھے۔

بھاگیا شری نے اگرچہ سالوں بعد بالی وڈ کی دنیا میں واپسی کی لیکن انکے چہرے کی معصومیت میں زرہ برابر بھی فرق نہیں آیا بس چہرے پر عمر نے زرا سے رنگ ضرور ڈالا ہے۔

سب کے دلوں پر راج کرنے والی بھاگیاشری کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ وہ حادثے کا شکار ہوگئی ہیں۔

اس خبر کے ساتھ بھاگیا شری کی چند تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں سے دو میں انکے ماتھے پر گہرا زخم دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں جہاں انکی سرجری ہورہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھاگیاشری پِکلبال کھیلتے ہوئے اپنی پیشانی پر گہرا زخم کھا بیٹھی ہیں۔ اس زخم کی شدت اتنی تھی کہ انہیں سرجری کی ضرورت پڑی اور ان کی پیشانی پر 13 ٹانکے لگے۔

بھارتی پاپارازی وائرل بھیانی نے بھگیا شری کی ہسپتال میں لی گئیں تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں سے ایک میں انکے ماتھے پر ٹانکے لگنے کے بعد بینڈج لگی دیکھی جاسکتی ہے اور وہ کیمرے میں دیکھتے ہوئے مسکرا رہی ہیں جو انکی ہمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھاگیا شری کے حوالے سے اس خبر کا منظرِ عام پر آنا تھا کہ انکے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے کمنٹس کرنے شروع کردیے۔ 

ایک مداح نے کمنٹس میں لکھا کہ 'اوہ خدا، بھاگیاشری جلدی ٹھیک ہو جائیں' ، جبکہ  ایک اور نے لکھا کہ 'نظر کا اثر ہوتا ہے،  جلدی ٹھیک ہو جائیں'۔

بھاگیاشری کے کریئر پر ایک نظر:

1989بھاگیا شری نے 'میں پیار کیا' سے بالی وڈ میں قدم رکھا جو کہ ایک سپر ہٹ ثابت ہوئی اور انہیں گھروں میں پہچان دلوائی۔ 

1990 میں شادی کے بعد انہوں نے مین اسٹریم سنیما سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا اور صرف چند منتخب فلموں میں نظر آئیں۔

اگرچہ بھگیا شری نے طویل عرصے تک فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کی، لیکن 2021 میں انہوں نے کنگنا رناوت کی 'تھلاوی' میں جے جے للیتھا کی والدہ کا کردار ادا کرکے کامیاب واپسی کی۔ 

اس کے بعد 2022 میں وہ 'رادھے شیام' میں بھی نظر آئیں جس میں پرابھاس اور پوجا ہیگڑے مرکزی کرداروں میں تھے۔ 

2023 میں وہ اپنے پہلے ہیرو یعنی سلمان خان کے ساتھ پھر سے جلوہ گر ہوئیں اور انکے ساتھ فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں کام کیا۔

وائرل تصاویر یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب


تازہ ترین