بالی ووڈ

برسوں بعد گووندانےمداح کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

مذکورہ شخص گووندا کو اس واقعے پر عدالت میں لے گیا تھا۔

Web Desk

برسوں بعد گووندانےمداح کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

مذکورہ شخص گووندا کو اس واقعے پر عدالت میں لے گیا تھا۔

اداکار کو تھپڑ مارنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اداکار کو تھپڑ مارنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سال 2008 میں بالی وڈ اداکار گووندا کی جانب سے فلم کے سیٹ پر ایک پرستار کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا تھا جو عدالت تک پہنچا اور 2017 میں نمٹ گیا تھا۔

اب برسوں بعد اداکار سے اس معاملے پر لب کشائی کی اور بتایا کہ یہ کیس ان کے لیے 'خوش قسمت' تھا اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ جب انہوں نے اپنے اوپر الزام لگانے والے کو اسٹنگ آپریشن میں پکڑ لیا تو اس معاملے کو خارج کر دیا گیا۔

معاملہ کیا تھا؟

2008 میں سنتوش نامی شخص گووندا کی فلم 'منی ہے تو ہنی ہے' کے سیٹ پر موجود تھا، اور اداکار نے جھگڑے کے بعد اسے تھپڑ مار دیا تھا۔

سنتوش گووندا کو اس مارپیٹ کے لیے عدالت میں لے گیا اور ہرجانے کا مطالبہ کیا۔

مکیش کھنہ کے یوٹیوب چینل پر اس کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ 'تھپڑ مارنے کا کیس میرے لیے بہت لکی تھا، ایک شخص بدتمیزی کر رہا تھا جس پر میں نے اسے تھپڑ مار دیا تھا'۔

انہوں نے بتایا کہ 'یہ مقدمہ 9 سال تک چلتا رہا اور آخر کار میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ اس کا اسٹنگ آپریشن کرو اور جو کچھ وہ کہہ رہا ہے اسے ریکارڈ کرو، اس لڑکے نے کیس واپس لینے کے لیے مجھ سے 3-4 کروڑ روپے مانگے اور میں نے وہ گفتگو ریکارڈ کر کے عدالت میں بھیج دی'۔

اداکار نے بعد میں دعویٰ کیا کہ اس نے سنتوش کو اس لیے تھپڑ مارا کیونکہ اس نے فلم کے عملے کی کچھ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی تھی'۔

گووندا کے مطابق 'اس شخص کا نام سنتوش تھا، بہت سی خواتین نے مجھے کہا کہ اس کے ساتھ مزید کچھ غلط نہ کریں، انہوں نے مجھ سے احترام کرنے کو کہا'۔

گووندا کا کہنا تھا کہ 'میں نے دیکھا کہ کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا، جو لوگ میری وجہ سے کھڑے تھے وہ میرے پیچھے پڑے ہیں، مجھے نیچے گرانے کی کوشش کر رہے تھے'۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گووندا کو سنتوش سے معافی مانگنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد 2017 میں یہ معاملہ طے پا گیا تھا جبکہ الزام لگانے والے نے مالی ہرجانے کا مطالبہ بھی واپس لے لیا۔

90 کی دہائی میں پے درپے ہٹ فلموں کے سبب سپر اسٹار سمجھے جانے والے گووندا 2000 کی دہائی میں اپنی لائم لائٹ کھو بیٹھے اور پھر لیڈنگ رول میں کم ہی نظر آئے۔

ہالیڈے اور کِل دل میں معاون کرداروں کے علاوہ، اداکار زیادہ تر تاخیر سے چلنے والی فلموں میں نظر آئے۔ بڑی اسکرین پر ان کی آخری نمائش 2018 کی فلم فرائی ڈے اور 2019 کی فلم رنگیلا راجہ میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین