ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید، زارا نور کو مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا
زارا نور ابھی تک اداکاری میں مہارت حاصل نہیں کر سکی ہیں

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
زارا نور عباس نے اپنے شوہر، اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری تفریحی صنعت اس قدر چھوٹی ہے کہ اسے ‘انڈسٹری‘ کہنا مناسب نہیں، بلکہ ‘کمیونٹی‘ کہنا زیادہ درست ہوگا۔
ان کے مطابق، یہاں چند افراد بیٹھ کر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں، جبکہ انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں ہر فنکار اور متعلقہ شعبے کو عزت، پہچان اور کام کی تحسین ملے۔
اسی دوران میزبان دانش تیمور نے بھی اپنی رائے دی اور پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری، چھوٹی ہونے کے باوجود، گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
زارا نور عباس اور دانش تیمور کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعض نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ زارا نور ابھی تک اداکاری میں مہارت حاصل نہیں کر سکی ہیں اور انہیں اکثر اپنی خالہ، بشریٰ انصاری، اور والدہ، اسما عباس، کے ساتھ ڈراموں میں دیکھا جاتا ہے۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں