فیشن
سجل علی کی لونگ حسن میں اضافہ کرگئی
سجل علی کے مداح انکی ناک کی لونگ پر مر مٹے
سجل علی کی لونگ حسن میں اضافہ کرگئی
سجل علی کے مداح انکی ناک کی لونگ پر مر مٹے
پاکستانی اداکارہ سجل علی کا ناک میں لونگ پہننا انکے فینز کی تمام تر توجہ حاصل کرتے ہوئے تعریفوں کی وجہ بن گیا۔
سال 2011 میں ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والے ڈرامے ’محمودآباد کی ملکائیں‘ میں 'آفرین' نامی کردار کو اپنی شوخ مزاجی سے مالا مال کر کے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی سجل علی کا شمار اب پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور یہ کامیابی انکی انتھک محنت اور حقیقت پسند اداکاری کا نتیجہ ہے۔
انکے دیگر مشہور ڈراموں نے ’چپ رہو‘ ، ’گلِ رعنا‘ ، ’او رنگریزہ‘ ، ’یقین کا سفر‘ ، ’زرد پتوں کا بن‘ اور ’آنگن‘ شامل ہیں جبکہ وہ بالی وڈ فلم ’موم‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔
ان دنوں اداکارہ رمضان اسپیشل ڈراما 'دل والی گلی میں' اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں جس میں انکے ساتھ نئے ابھرتے اداکار حمزہ سہیل اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔
سجل علی ڈرامے میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے اعلیٰ فیشن سینس کا مظاہرہ کرنے میں بھی مصروف ہیں۔
سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکی چند ایسی تصاویر شامل ہیں جو انکے فینز کو متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں۔
سجل علی نے پاکستانی کلاتھنگ برانڈ 'مریم حسین' کا ڈیزائنر جوڑا پہنا جو انکے حسن کو چار چاند لگاتا نظر آیا۔
نیلی پرنٹڈ لمبی قمیص کے ساتھ چوڑے پائنچوں کا ٹراؤزر پہنا جس کے ساتھ میچنگ اورگینزا کا دوپٹہ جوڑے کو مزید حسین بنارہا ہے۔
اس حسین جوڑے کی قیمت 'مریم حسین' کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہے جو 34 ہزار 900 روپے ہے۔
جہاں یہ جوڑا سجل علی کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا کام کر ہی رہا تھا وہیں سجل علی نے خوبصورتی مزید نکھارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ناک میں بڑے سائز کی فلورل ڈیزائن لونگ پہن لی جو سجل علی کو لازوال دلکشی بخشتی نظر آئی۔
سجل علی کی ناک میں پڑی یہ لونگ انکو دیسی حسن سے مالا مال کرتی نظر آئی جبکہ انکے چہرے کو ایک ایسی سجاوٹ دے گئی جو شاید ہار بندے آج تک نہ دے سکے۔
کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین سجل علی کے مکمل لُک کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ الگ سے انکی لونگ کی بھی تعریف کرتے دکھے۔
تصاویر یہاں دیکھیں:
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Lawrence Welk Show’ singer Guy Hovis breathes his last at 84
Why Channing Tatum says working with child actor in 'Josephine' scared him
Palash Muchhal responds to ₹40 lakh cheating allegations
Dakota Johnson fuels dating speculations with Role Model
Guy Fiere brings on surprising new transformation for 58th birthday
Dakota and Elle Fanning dazzle in all-black sisters’ night out
Brooklyn Beckham's wedding DJ spills on THAT Victoria’s dance moment
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed




