اسکینڈلز

فہد اور رجب تنازع پر بابر علی کی مداخلت، کیا کہہ دیا؟

دونوں شخصیات کو سخت زبان کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے

Web Desk

فہد اور رجب تنازع پر بابر علی کی مداخلت، کیا کہہ دیا؟

دونوں شخصیات کو سخت زبان کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی اداکار بابر علی نے میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے حالیہ تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہی انڈسٹری کی قابلِ احترام شخصیات ہیں، اور اس معاملے کو سمجھداری اور افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے۔

بابر علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں رجب بٹ کے ساتھ ڈرامہ رانی میں کام کیا تھا، جہاں رجب بٹ نے انتہائی محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

 انہوں نے کہا کہ اللہ نے رجب بٹ کو ان کی محنت کا صلہ دیا ہے اور وہ یوٹیوب پر بھی اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر علی نے کہا کہ فہد ایک بڑے اور قابل احترام ستارے ہیں، اور میں نے ان کی پروڈکشن میں بھی کام کیا ہے۔

بابر علی کا مؤقف ہے کہ دونوں شخصیات کو سخت زبان کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب فہد مصطفیٰ نے فیملی ولاگنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیملی کو "فروخت" نہیں کر سکتے۔ جس پر رجب بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ فہد مصطفیٰ کو نہیں جانتے اور کسی کی عزت اس کے اعمال سے ہوتی ہے۔

بابر علی کا خیال ہے کہ اس قسم کے تنازعات کو بڑھانے کے بجائے دونوں شخصیات کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے، تاکہ انڈسٹری میں ہم آہنگی اور احترام برقرار رہے۔

رجب بٹ اسکینڈل:

یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے فیملی ولاگز کیلئے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ک فیملی ویلاگرز اپنے خاندانوں کو ‘بیچ‘ رہے ہیں اور پیسہ کمارہے ہیں۔

فہد کے ان الفاظ کو رجب بٹ نے شاید دل پر لے لیا اور ایک انٹرویو میں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پہلے ’کون فہد’ کہہ کر فہد مصطفیٰ کو ہی پہچاننے سے انکار کردیا اور پھر کہہ ڈالا کہ فہد مصطفیٰ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن وہ ایسے لوگوں کو عزت نہیں دے سکتے جو سینئر ہونے کے باوجود اپنے کام میں پیشہ ورانہ رویہ نہیں اپناتے۔

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ خود اپنے مواد پر کام کرتے ہیں اور دوسروں کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، جب کہ شوبز کے بہت سے لوگ بھی دوسروں کے خاندانوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ معاملہ اتنا طول پکڑ گیا کہ حالانکہ فہد مصطفیٰ نے صرف خاموشی کے علاوہ کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا لیکن نامور شخصیت کے خلاف بات کرنے پر رجب بٹ کے خلاف شمعون عباسی، فیصل قریشی اور فیضان شیخ سمیت کئی لوگ میدان میں آگئے۔

تازہ ترین