تھلاپتی وجے کے خوف میں مبتلا بھارتی اداکارہ کون؟
اداکارہ کی والدہ نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے حال ہی میں چنئی میں واقع YMCA گراؤنڈز میں ایک شاندار افطار اجتماع کا انعقاد کیا جسے ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔
تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تھلاپتی وجے کی افطار پارٹی کی یہ تقریب اب تنازعے کا شکار ہو گئی ہےکیونکہ 'تمل ناڈو سنت جماعت' کی جانب سے اداکار کے خلاف ایک باضابطہ شکایت درج کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 'تمل ناڑو سنت جماعت' کے خزانچی سید قوس نے اداکار وجے پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی افطار پارٹی نے مسلم کمیونٹی کے جذبات کی توہین کی ہے کیونکہ تقریب انتہائی ناقص طریقے سے منظم کی تھی جس میں افطار کی اصل روح کا احترام نہیں کیا گیا‘۔
بھارتی میڈیا پر گرم اس خبر کے درمیان میڈیا پر ایک معروف بالی وڈ اداکارہ کے بارے میں بھی چرچا ہو رہا ہے جنہوں نے تھلاپتی وجے کے ساتھ اپنی پہلی فلم کی تھی۔
فلم سال 2002 میں ریلیز ہوئی تھی جس کا عنوان ‘تمیزھان‘ تھا جہاں وجے کے ہمراہ میں ایک نئی اداکارہ اسکرین شیئر کرتی نظر آئی تھی۔
یہ وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے ساؤتھ فلم انڈسٹری سے ڈیبیو کیا اور پھر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی، ہم جس اداکارہ کی بات کر رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ گلوبل سپر اسٹار پریانکا چوپڑا ہیں۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو مین اپنی صاحبزادی کے کریئر کے ابتدائی دنوں پر لب کشائی کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ پرنکا ابتدا میں اداکار وجے سے خوفزدہ رہتی تھیں۔
مدھو چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ’اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تھلاپتی وجے بہت اچھے انسان ہیں لیکن شروع میں پریانکا ان سے ڈرتی تھی’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘سچ کہوں تو میں خود بھی گھبرا گئی تھی کہ اتنی کم عمر لڑکی اتنے بڑے اسٹار کے ساتھ کیسے کام کرے گی لیکن وجے نے ہمیشہ پریانکا کے ساتھ بہت ہمدردانہ سلوک کیا اور کبھی بھی پریانکا کو اپنا اعتماد کھونے نہیں دیا‘۔
انٹرویو میں مدھو چوپڑا نے یہ بھی بتایا کہ ‘پریانکا نے پہلے فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن تھلاپتی وجے نے کسی طرح پریانکا کے والد سے رابطہ کیا۔ اداکار نے پریانکا کے والد کو فون کیا اور انہیں درخواست کی کہ پریانکا کو گرمیوں کی چھٹیوں میں صرف دو ماہ کے لیے فلم کرنے کی اجازت دی جائے جس کے بعد انہیں اجازت ملی‘۔
مدھو چوپڑا کا کہنا تھا کہ ‘فلم کی کوریوگرافی پرابھو دیوا کے بھائی راجو سندرم نے کی تھی یہی وجہ ہے کہ فلم میں کیے جانے والے ڈانس اسٹپس بہت مشکل تھے اور تھلاپتی وجے ایک بہترین ڈانسر ہیں مگر پھر بھی سیٹ پر پریانکا کا بہت خیال رکھا گیا جوکہ انتہائی خوش آئند بات ہے‘۔
واضح رہے کہ اس وقت پریانکا ہالی وڈ میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں ’ہیڈز آف اسٹیٹ’ شامل ہے۔ اس کے علاوہ، وہ ایکشن ڈرامہ ’دی بلف’ میں بھی نظر آئیں گی۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں