سوندریا قتل: موہن بابو کے حق میں اداکارہ کے شوہر کا دوٹوک بیان
قتل کیس اداکارہ کے شوہر کا اہم انکشاف

بالی وڈ و ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور آنجہانی اداکارہ سومیا ستھیاناراینا عرف سوندریا کی حادثاتی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے اداکار موہن بابو لگنے والے الزامات پر اداکارہ کے شوہر کی لب کشائی۔
حال ہی میں آندھرا پردیش کے کھمم ضلع میں اداکار موہن بابو کے خلاف ایک شکایت درج کی گئی جس میں الزام لگایا گیا کہ سوندریا کی موت ایک حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا جس کے مرکزی ملزم موہن بابو ہیں کیونکہ دونوں کے درمیان زمین کا تنازع قتل کی وجہ بنا۔
2004 میں ایک ہوائی حادثے میں موت کے گھاٹ اترنے والی اداکارہ سوندریا کی موت کو قتل قرار دینے پر بھارت میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مداح اپنی حیرانی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
سوندریاکے شوہر کا وضاحتی بیان
مین اسٹریم سمیت سوشل میڈیا پر خبر کے وائرل ہونے کے بعد اداکارہ سوندریا کے شوہر جی ایس راگھو نے میڈیا کو دیے گئے اپنے بیان میں ‘موہن بابو پر لگنے والے اپنی اہلیہ کے قتل کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے راگھو کا کہنا تھا کہ ‘پچھلے کچھ دنوں سے حیدرآباد میں موہن بابو اور سوندریا سے متعلق جائیداد کے حوالے سے جھوٹی خبریں گرم ہیں، میں ان بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان میں کسی قسم کی بھی سچائی نہیں ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں واضح طور پر یہ کہتا ہوں کہ موہن بابو نے میری اہلیہ سوندریا سے کوئی غیر قانونی جائیداد حاصل نہیں کی اور جہاں تک مجھے علم ہے ہمارا ان سے کبھی بھی زمین کے معاملات میں کوئی لین دین نہیں رہا ہے‘۔
جی ایس راگھو نے مزید کہا کہ ان کے اور موہن بابو کے خاندان کے درمیان ایک اچھا اور مضبوط رشتہ ہے اور دونوں گھرانوں کے درمیان کبھی بھی کوئی تنازعہ یا اختلاف نہیں ہوا’۔
راگھو کا کہنا تھا کہ ‘میں موہن بابو کو پچھلے 25 سالوں سے جانتا ہوں ہمارے خاندانوں کے درمیان مضبوط دوستی ہے میری بیوی، میری ساس اور میرے سسرالیوں نے ہمیشہ ان کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد کا گہرہ تعلق قائم رکھا ہے اسی لیے میں موہن بابو کا دل سے احترام کرتا ہوں‘۔
واضح رہے کہ اداکار موہن بابو جو اس وقت اپنی فلم ‘کنپا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں انہوں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
تاہم اداکارہ سوندریا کے شوہر کی وضاحت کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موہن بابو کوخود پر لگنے والے الزامات کے بعد قانونی ریلیف ملے گا۔
-
انفوٹینمنٹ 9 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 37 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 48 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 55 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟