فلم / ٹی وی

فلم ‘انداز اپنا اپنا 2‘ کیلئے سلمان اور عامر خان آن بورڈ؟

بھارتی میڈیا پر سیکیوئل کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

Web Desk

فلم ‘انداز اپنا اپنا 2‘ کیلئے سلمان اور عامر خان آن بورڈ؟

بھارتی میڈیا پر سیکیوئل کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

بھارتی میڈیا پر سیکیوئل کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں
بھارتی میڈیا پر سیکیوئل کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان 14 مارچ کو بی ٹاؤں کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 60ویں سالگرہ سے قبل ملنے کیلئے اُن کے گھر پہنچ گئے۔

 عامر خان، شاہ رخ خان، اور سلمان خان کو ایک ساتھ عامر خان کے گھر پر اداکار کا 60واں جنم دن منانے کے لیے ان کے گھر پہنچے۔

 موقع پر  پاپارازی نے فلم ‘انداز اپنا اپنا‘ کی مشہور جوڑی کو واضح طور پر کیمرے میں قید کیا تو بالی وڈکے کنگ شاہ رخ خان  اپنا چہرہ ہیٹ کی مدد سے چھپاتے نظر آئے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے تینوں خانز نے اس ملاقات کے دوران فلم ’انداز اپنا اپنا 2 ‘کے سیکیوئل پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘سالگرہ کے جشن کے موقع پر اداکار  عامر خان نے سلمان خان سے فلم انداز اپنا اپنا 2 کے بارے میں بات کی اور اس کے سیکوئل کے حوالے سے دونوں خانز کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا‘۔

اس بات چیت میں فلم کے ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی بھی موجود تھے جو عامر خان کے 60 ویں جنم دن کے موقع پر انہیں مبارکباد دینے پہنچے تھے۔

عامر خان کی رہائش گا پر  ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی موجودگی کو بھارتی میڈیا کی جانب سے کامیڈی فلم کے سیکیوئل  سے جوڑتے یوئے اس بات کا عندیہ دیا جارہا ہے کہ انداز اپنا اپنا 2 کی پروڈکشن کے حوالے سے جلد ہی  کوئی اہم پیشرفت ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان اور عامر خان کی بلاک بسٹر   فلم انداز اپنا اپنا سال 1994 میں ریلیز ہوئی تھی جوکہ آج تک مداحوں میں مقبول ہے۔

بھارتی میڈیا پر  اس فلم کا سیکوئل بنانے کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں تاہم  اس ملاقات کے بعد ان افواہوں کو مزید تقویت مل گئی ہے۔

کام کے محاز پر

واضح رہے کہ عامر خان کی اگلی فلم ’ستارے زمین پر ‘ہے جس میں  اداکارہ جینیلہ دیشمکھعامر کے ہمراہ  مرکزی کردار میں ہوں گی۔ 

فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی لیکن اس کی ریلیز کی باضابطہ تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین