’جب وی میٹ ‘سیکیوئل، امتیاز علی کا کرینہ، شاہد میٹ اپ پر بیان
کیا جب وی میٹ کا سیکیوئل بن رہا ہے؟

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کرینہ کپور اور شاہد کپور نہ صرف بالی وڈ کی مشہور فلمی جوڑیوں میں سے ایک ہیں بلکہ ماضی میں دونوں اداکاروں کے درمیان ایک خاص رومانوی کیمسٹری بھی رہی ہے جو آج تک مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
کئی سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد ہونے والے اپنے بریک اپ کے بعد کرینہ اور شاہد گزشتہ کچھ سالوں سے ایک دوسرے سے کسی بھی پبلک ایونٹ میں بات نہیں کرتے۔
تاہم حال ہی میں آئیفا ایوارڈز 2025 کے ریڈ کارپٹ پر کرینہ اور شاہد کی ملاقات کی ویڈیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا کو مکمل طور ہر ہائی جیک کرلیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے موسٹ اویٹڈ ایوارڈ شو آئیفا ایوارڈز کی شاندار تقریب 8 اور 9 مارچ کو جے پور میں منعقد ہوئی جس میں فلمی ستاروں کے کئی دلچسپ اور وائرل مومنٹ دیکھنے کو ملے۔
ان سب لمحات میں سب سے زیادہ شہرت شاہد کپور اور کرینہ کپور کی اسٹیج پر ملاقات کو ملی جسے مداحوں نے جب وی میٹ فلم کے مشہور کرداروں 'گیت' اور 'ادیتہ' کے یادگار ری یونین کے طور پر دیکھا۔
فلم جب وی میٹ کی ریلیز کے بعد سے کرینہ اور شاہد کو ان کے کرداروں کے حوالے سے بے حد پسند کیا گیا تھا اور دونوں اسٹارز کی حالیہ ملاقات نے مداحوں کے دلوں میں پھر سے وہی یادیں تازہ کر دیں۔
امتیاز علی کا ردعمل
کرینہ اور شاہد کے ‘گیت ادتیہ‘ مومنٹ پر مداحوں کے ہمراہ جب وی میٹ کے ڈائریکٹر امتیاز علی نے بھی بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ایک خاص ردعمل دیا جوکہ مداحوں میں مقبول ہوگیا۔
کرینہ شاہد میٹ اپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امتیاز علی کا کہنا تھا کہ ‘میرے کیے یہ بہت دلچسپ بات ہے کہ شاہد اور کرینہ کی آئیفا میں ملاقات ہوئی اور اب اُس میٹ اپ کے بعد مداح مجھ سے جب وی میٹ کے سیکیوئل کا سوال کر رہے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک انٹرویو میں شاہد نے کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ میں (امتیاز علی) آگے بڑھ چکا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب ہی آگے بڑھ چکے ہیں، جب وی میٹ کو کافی وقت گزر چکا ہے اور اس فلم کی محبت آج بھی لوگوں میں برقرار ہے‘۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ‘جب وی میٹ کو آج بھی لوگوں کی جانب سے محبت مل رہی ہے اور دونوں اسٹارز کی حالیہ ملاقات نے فلم کے سیکوئل کے مطالبات کو مزید بڑھا دیا ہے تاہم وہ اس محبت کو کسی سیکوئل سے کم کرنے کے حق میں نہیں ہیں‘۔
امتیاز علی نے فلم کے سیکیوئل کے حوالے سے اپنا دو ٹوک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ بہت اچھی بات ہے کہ دونوں اداکار بلآخر ایک دوسرے سے ملے کیونکہ دونوں ہی بہترین اداکار ہیں، میں نے ان دونوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہترین وقت گزارا تاہم میں فی الحال شاہد اور کرینہ کے ساتھ کوئی فلم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا‘۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہدکپور اور کرینہ کپور خان کا افیئر سال 2004 میں فلم 'فدا' کے دوران شروع ہوا تھا، جس کے بعد دونوں نے سال 2007 میں بریک اپ کرلیا تھا۔
اپنی علیحدگی کے بعد دونوں سپر اسٹارز نے کبھی بھی ایک دوسرے کا ذکر نہیں کیا، تاہم سال 2016 میں دونوں دوبارہ فلم ‘اڑتا پنجاب‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جلوے دکھاتے نظر آئے۔
-
پاکستان -445 سیکنڈ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 4 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 11 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 29 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟