دنیا میں سب سے زیادہ جزائر کہاں ہیں؟
جزیرے بہت ہی خوبصورت نظر آتے ہیں

جزیرے کی عام تعریف یہ ہے کہ خشکی کا ایسا قطعہ جس کے چاروں طرف پانی ہو اور اگر تین اطرف میں پانی اور ایک طرف خشکی ہو تو اسے جزیرہ نما کہتے ہیں۔
یہ جزیرے بہت ہی خوبصورت نظر آتے ہیں لیکن ہم یہاں جزائر کی خوبصورتی کی بات نہیں کر رہے بلکہ آپ کو اہم معلومات دینے جا رہے ہیں وہ یہ کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ جزائر کہاں ہیں اور ان کی تعداد کتنی ہے؟
سویڈن

دنیا میں سب سے زیادہ جزائر سویڈن میں ہیں، اس لیے اگر سوئیڈن کو جزائر کا گھر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ اس ملک میں جزیروں کی تعداد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے، سوئیڈن میں دو لاکھ 67 ہزار 570 جزائر ہے، جن میں سے بیشتر بحیرہ بالٹک میں واقع ہیں۔ ان میں سے بہت سے جزیرے غیر آباد ہیں اور سرسبز و شاداب ہیں۔
فن لینڈ

یہ ملک ایک وسیع ساحلی پٹی اور جزیروں کی ایک ناقابل یقین صف کا حامل ہے، جو متنوع ماحولیاتی نظام اور قدرتی خوبصورتی پیش کرتا ہے۔ سب سے زیادہ جزائر کے اعتبار سے فن لینڈ کا دوسرا نمبر ہے، اس ملک میں موجود جزائر کی تعداد ایک لاکھ 188,000 جزائر ہے۔
ناروے

ناروے کے جزیرے اس کے ناہموار ساحلی پٹی کے ساتھ پھیلے ہوئے ہیں، جن میں بہت سے خوبصورت مناظر پیش کرتے ہیں، متعدد جزائر پر گاؤں آباد ہیں جن میں رہنے والے لوگ ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ ملک میں جزائر کی تعداد کی بات کریں تو یہاں پچاس ہزار کے قریب جزائر موجود ہیں۔
کینیڈا

کینیڈا میں تیس ہزار سے زائد جزائر ہیں، سب سے بڑا جزیرہ بافن ہے، یہ جزیرہ 507,451 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، کینیڈا کے علاقے نناووٹ میں واقع یہ جزیرہ ولیم بافن کے نام سے منسوب ہے، جو 17ویں صدی کے ایک انگریزی جہاز راں تھے، یہ علاقہ چند چھوٹے ساحلی دیہات کے علاوہ غیر آباد ہے۔
انڈونیشیا

انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مجمع الجزائر ہے، جو تقریباً 17500چھوٹے بڑے جزیروں پر مشتمل ہے اس ملک میں بالی، جاوا اور سماٹرا جیسے دلکش جزیرے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
آسٹریلیا

آسٹریلیا کی ساحلی پٹی کے ارد گرد 8,200 سے زیادہ جزیرے بکھرے ہوئے ہیں، جن میں سب سے بڑا تسمانیہ ہے۔ صرف گریٹ بیریئر ریف 900 سے زیادہ جزیروں پر مشتمل ہے۔
فلپائن

فلپائن میں بھی ہزاروں کی تعداد میں جزائر موجود ہیں، بحر الکاہل میں پھیلے ہوئے یہ جزائر خوبصورت ساحل، مرجان کی چٹانوں اور دلکش مناظر پر مشتمل ہیں، ان جزائر کی تعداد تقریباً 7,641 ہے۔
-
فوڈ -155 سیکنڈ پہلے
آج کھانے میں تندوری چکن بنائیں
-
انفوٹینمنٹ 7 منٹ پہلے
ناکام ڈیبیو، اکشے اور شاہد کے ساتھ کام کرنے والی یہ ہیروئن کون؟
-
انفوٹینمنٹ 29 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 57 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا