راہا کپور کی تصویر کھینچنے پر پاپارازی کے خلاف قانونی کارروائی کی تنبیہ
رنبیر اور عالیہ نے پاپارازیوں سے عاجزا نہ انداز میں راہا کی تصویریں نہ کھینچنے کی درخواست کی

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ عالیہ کپور نے اپنی بیٹی راہا کی تمام تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔
اس بارے میں عالیہ بھٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ راہا کی پیدائش کے بعد سے وہ پروٹیکٹیو ہوگئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ راہا کے بارے میں فکر مند رہتی ہیں اور یہ احساس وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتا۔
عالیہ نے مزید کہا تھا کہ یہ بات میں یقین سے کہہ سکتی ہوں، یہ اچھی چیز ہے لیکن کبھی کبھی یہ بری چیز بھی ہو سکتی ہے، برا ایک غلط لفظ ہے لیکن یہ ایک ایسی چیز بھی ہے جسے لوگوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ جب سے وہ (راہا) پیدا ہوئی تھی، میں بہت پروٹیکٹیو ہوگئی ہوں۔
عالیہ بھٹ اس ہفتے 15 مارچ کو 32 برس کی ہو جائیں گی، اس موقع سے پہلے، انہوں نے اور ان کے شوہر رنبیر کپور نےایک خاص ایونٹ میں میڈیا کے ساتھ اپنی سالگرہ کی پیشگی تقریب منائی، اس کے بعد یہ جوڑا علی باغ کے لیے روانہ ہو گیا، جہاں وہ اپنی سالگرہ اور ہولی کا مشترکہ جشن منائیں گے۔
جوڑے نے اپنی دو سالہ بیٹی راہا کی پرائیویسی پر بھی گفتگو کی اور فوٹوگرافرز سے درخواست کی کہ وہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی بیٹی کی تصویریں نہ کھینچیں۔
ایونٹ میں، رنبیر کپور نے وضاحت کی کہ وہ قانونی راستہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتے، کیونکہ وہ پاپارازی اور میڈیا کو اپنی فیملی کی طرح سمجھتے ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ اداکار اور میڈیا کے درمیان ایک سمجھ بوجھ ہوتی ہے، جہاں اگر کوئی ایک دوسرے سے کوئی درخواست کرے تو اس کا احترام کیا جانا چاہیے،اسی لیے جوڑے نے فوٹوگرافرز سے گزارش کی کہ وہ ان کی بیٹی راہا کی بغیر اجازت لی گئی تصاویر شائع نہ کریں، جو حالیہ دنوں میں اپنی چند جھلکیوں کی وجہ سے انٹرنیٹ پر مقبول ہو چکی ہے۔
عالیہ بھٹ نے بھی اس پر اتفاق کیا اور وضاحت کی کہ وہ قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر ان کی درخواست بار بار نظر انداز کی گئی تو پھر ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچے گا۔
اگرچہ رنبیر اور عالیہ نے براہ راست ذکر نہیں کیا لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی یہ اپیل حالیہ چوری کے واقعے کے بعد سامنے آئی ہے، جو رنبیر کی کزن، اداکارہ کرینہ کپور خان کے باندرہ والے گھر میں پیش آیا تھا۔
اس واقعے کے دوران کرینہ کے شوہر سیف علی خان نے اپنی فیملی کو بچانے کے لیے چور کے سامنے آ کر خود کو ڈھال بنا لیا اور کئی بار چاقو کے وار سہے، تاکہ اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان عرف جے کو محفوظ رکھ سکیں۔
اس واقعے کے بعد، کرینہ نے بھی فوٹوگرافرز سے درخواست کی کہ وہ ان کے بیٹوں کی تصاویر نہ کھینچیں۔
بہر حال، عالیہ اور رنبیر بھی بطور والدین اپنی بیٹی کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے یہ فیصلہ اسی کے بہتر مستقبل کے لیے لیا ہے۔
ایونٹ میں موجود میڈیا نے اس بات کو سمجھا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں گے۔
-
پاکستان -808 سیکنڈ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
سوشل میڈیا 5 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 23 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟
-
ٹریول 38 منٹ پہلے
لیورپول کے 4 شاندار مقامات جو آپ کو ضرور دیکھنے چاہییں