میری فلم ’راز‘ شاہ رخ کی ’دیوداس‘ سے زیادہ منافع بخش فلم تھی، ڈینو موریا
ہماری فلم کو ایوارڈز میں نظر انداز کیا گیا، تمام ایوارڈز دیوداس کو ملے ، ڈینو موریا

2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’راز‘ کو آج تک ناظرین فراموش نہیں کرسکے ہیں کیونکہ اس دور میں بالی وڈ فلمیں شازو نادر ہی بن رہی تھیں اور راز میں ہارر کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت موسیقی بھی تھے۔
اس فلم میں نئے ستارے ڈینو موریا اور بپاشا باسو شامل تھیں، بپاشا نے تو اپنے کریئر میں بہت سی کامیابیاں دیکھیں لیکن ڈینو موریا منظر سے غائب ہوتے چلے گئے اور وہ ایک طویل وقفے کے بعد حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’ میرے ہزبینڈ کی بیوی ‘میں نظر آئے ہیں۔
اداکار ڈینو موریا نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیئر کیا کہ ’راز‘ ان کے کیریئر کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک تھی۔
ایک انٹرویو میں، اداکار نے کہا کہ لوگ آج بھی 2002 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے گانے اور میوزک کو یاد رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے ’راز‘ کے باکس آفس کلیکشنز کا موازنہ سنجے لیلا بھنسالی کی 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم دیوداس سے کیا اور کہا کہ راز زیادہ ‘منافع بخش‘ فلم ثابت ہوئی۔
انٹرویو کے دوران، ڈینو موریا نے راز کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ایک بہت بڑا رجحان بن گئی تھی، اگر ہم اس سال کو دیکھیں تو شاہ رخ خان کی’ دیوداس‘، جو سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ تھی، بھی ریلیز ہوئی تھی۔
لیکن اگر ہم نمبرز پر غور کریں کہ ہم نے اپنی فلم پر کتنا خرچ کیا اور کتنا کمایا اور دیوداس پر جو خرچ ہوا، تو ہماری فلم اس سال کی زیادہ منافع بخش اور زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہمیں صرف دو ایوارڈز ملے اور ہمیں میوزک کے لیے کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا حالانکہ اس فلم کا میوزک اتنا مشہور تھا کہ لوگ آج بھی اسے سنتے ہیں لیکن ہمیں میوزک کے لیے ایک بھی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں 'نئی جوڑی' کا ایوارڈ ضرور ملا لیکن میوزک کےلیے کچھ نہیں، دیوداس نے اس سال تقریباً تمام ایوارڈز جیت لیے، وہ ایک بڑی فلم تھی لیکن اگر ہم آمدنی دیکھیں، تو ہماری فلم زیادہ منافع بخش ثابت ہوئی۔
راز 2002 میں ریلیز ہونے والی ایک سپرنیچرل ہارر فلم تھی، جس کی ہدایتکاری وکرم بھٹ نے کی تھی، فلم میں ملینی شرما بھی شامل تھیں، فلم کی کہانی آدتیہ (ڈینو موریا) اور سنجنا (بپاشا باسو) کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی ناکام ہوتی شادی کو بچانے کے لیے اُوٹی منتقل ہوتے ہیں لیکن وہاں انہیں پتہ چلتا ہے کہ ان کا نیا گھر آسیب زدہ ہے۔
کام کے محاذ پر، ڈینو موریا کو آخری بار ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر کی فلم ’میرے ہزبینڈ کی بیوی‘ میں دیکھا گیا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 46 سیکنڈ پہلے
ناکام ڈیبیو، اکشے اور شاہد کے ساتھ کام کرنے والی یہ ہیروئن کون؟
-
انفوٹینمنٹ 22 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 50 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 1 گھنٹے پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر