’کرن ارجن‘ کی شوٹنگ کےدوران سلمان نے شاہ رخ پر گولی کیوں چلائی تھی ؟
سلمان خان کے گولی چلاتےہی شاہ رخ خان گرپڑے تھے، جونی لیور

1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ کرن ارجن‘ آج بھی یادگار ترین فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم کی خصوصی بات یہ تھی کہ اس میں دو مشہور خانز نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔
شاہ رخ خان اور سلمان خان نے شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے تھے، آج بھی کسی کو اگر دوستی یا بھائی چارے کی مثال دینی ہوتی ہے تو وہ انہیں کرن ارجن کہہ کر بلاتے ہیں۔
اس فلم سے جڑا ایک واقعہ جو شائد آپ کے ذہن میں سنسنی پھیلا دے ، وہ فلم کے کردار جونی لیور نے سنایا، جونی لیور نے بتایا کہ راکیش روشن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے دوران دونوں نے بے شمار شرارتیں کیں، جس کی وجہ سے فلم کی ٹیم اکثر پریشان رہتی تھی لیکن ان کی سب سے ‘ظالمانہ‘ شرارت وہ تھی جب سلمان نے ایک جھگڑے کے دوران شاہ رخ پر گولی چلا دی۔
فلم میں ان کے ساتھی اداکار جانی لیور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سب کو لگا کہ سلمان نے واقعی شاہ رخ کو مار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جے پور میں کرن ارجن کی شوٹنگ کر رہے تھے اور شوٹنگ کے بعد شام کو ہم سب پارٹی کرتے تھے، ہم شرارتیں کرتے، ناچتے، اور مزے کرتے تھے،سلمان سیٹ پر شاہ رخ کو چھیڑتے تھے، وہ انہیں 'اسٹار' کہہ کر مذاق اڑاتے اور ان کے ڈانس کو بھی چھیڑتے، ہمیں ڈر تھا کہ کہیں شاہ رخ برا نہ مان جائیں اور معاملہ سنجیدہ نہ ہو جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک شام پارٹی کے دوران، اچانک دونوں جھگڑنے لگے،پھر میں نے سلمان کو پستول نکال کر شاہ رخ پر فائر کرتے دیکھا، شاہ رخ زمین پر گر پڑے، ہم سب حیران رہ گئے، ہنی ایرانی نے گھبراہٹ میں چیخ ماری، وہ تقریباً بے ہوش ہونے والی تھیں لیکن یہ سب ایک مذاق تھا، کیا شاندار پرینک تھا، پھر شاہ رخ اچانک اٹھے اور دونوں ہنسنے لگے۔
سلمان خان نے ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ میں شرکت کے دوران اس پرینک کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے شاہ رخ سے کہا، میں تمہیں ڈانس کے لیے بلاؤں گا، تم انکار کرو گے، پھر ہم جھگڑا کریں گے اور میرے پاس ایک بلینک گن ہے، میں تم پر گولی چلا دوں گا اور تم گر جانا، میرا بھائی سہیل بھی وہیں تھا، میں نے شاہ رخ کا ہاتھ پکڑا، انہوں نے چھڑوا لیا، پھر مجھے دھکا دیا، میں نے بھی انہیں دھکا دیا اور پھر ہم لڑنے لگے، میں نے گن نکالی اور گولی چلا دی، شاہ رخ نے قلابازی کھائی اور زمین پر گر پڑے۔
کرن ارجن، جس کی ہدایتکاری راکیش روشن نے کی تھی، میں کاجول، ممتا کلکرنی، راکھی، اور امریش پوری نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔
اس دوبارہ جنم ڈرامہ فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی، 6 کروڑ کے بجٹ پر بنی اس فلم نے 43 کروڑ کی کمائی کی۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں