پاکستان ہندوکونسل نےہولی کاتہوارعید کے بعد منانے کا فیصلہ کرلیا
ماہ رمضان کے تقدس کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر رمیش کمار

کل دنیا بھر کی ہندو کمیونٹی اپنا مذہبی تہوار ہولی منانے جارہی ہے لیکن پاکستان کی ہندو کمیونٹی اس تہوار کو عید کے بعد منانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہندو کمیونٹی نے رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کی مرکزی تقریب عید الفطر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہولی کی مرکزی سالانہ تقریب اور عید ملن پارٹی 6 اپریل کو کراچی میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔
ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہولی نیکی کی بدی اور اچھائی کی برائی پر جیت کا نام ہے، ظلم کی رات جتنی تاریک ہو، روشنی کی ایک ننھی کرن اندھیرے کا خاتمہ کر دیتی ہے۔
ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان ہندو کونسل کے مذکورہ فیصلے کو مذہبی ہم آہنگی اور قومی وحدت کے فروغ کی ایک کوشش قرار دیا۔
دوسری جانب انڈیا میں ہولی کے موقع پر کشیدہ ماحول پایا جاتا ہے، چونکہ کل جمعہ ہے اور ہولی کا تہوار بھی ہے، ایسے بھی شرپسند عناصر مسلمانوں کے کپڑوں پر زبردستی رنگ لگا دیتے ہیں، جب جمعہ کو بڑی تعداد میں مسلمان مساجد کا رخ کریں گے یہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ایسا کیا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں فساد بھڑک اٹھ سکتے ہیں۔
ایسے میں بھارتی ریاست اُتر پردیش کی سنبھل پولیس نے ہندو تہوار ہولی کے موقع پر مشہور جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو پلاسٹک کی چادروں اور ترپالوں سے ڈھانپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ انہیں 14 مارچ کو ہونے والے ہولی کے جلوس سے بچانے کے لیے اقدام ہے، جو مساجد کے پاس سے گزرے گا۔
اس سے قبل سنبھل پولیس کے سینئر افسر انوج کمار چودھری کی تجویز کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوا تھا کہ مسلمان ہولی کے دوران اپنے گھروں میں رہیں کیونکہ یہ سال میں صرف ایک بار آتی ہے۔ ان کے تبصرے کی اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تائید کی تھی۔
انوج کمار چودھری کا کہنا تھا کہ ہولی سال میں صرف ایک بار آتی ہے، لیکن جمعہ کی نماز سال میں 52 بار ہوتی ہے۔ ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر مسلمان نہیں چاہتے کہ جب لوگ ہولی کھیل رہے ہوں تو ان پر رنگ نہ پڑیں، تو انہیں گھر پر رہنا چاہیے۔ انوج کمار کے اس متنازعہ اور نفرت انگیز بیان پر انہیں بھارتی مسلمانوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں