ایلون مسک کی بیٹی نے ارب پتی والد پر کیا الزامات عائد کیے ہیں ؟
باپ کے رویے نے بغاوت پر آمادہ کیا، ویویان جینا ویلسن

امریکی صدر کے موجودہ دست راس ارب پتی ایلون مسک کی بیٹی ویویان جینا ویلسن نے اپنے والد اور "ٹیسلا" کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،یاد رہے کہ ویویان اپنی جنس تبدیل کرا چکی ہیں، ان کا سابقہ نام زاویار ایلکزینڈر مسک تھا۔
ویویان نے اپنے والد ایلون مسک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بچے کی پیدائش سے قبل جنس کے انتخاب کے لیے IFV پر اعتماد کرتے رہے ہیں تا کہ ان کے ہاں صرف بیٹے پیدا ہوں،ایلون مسک تین مختلف خواتین سے 14 بچوں کے باپ ہیں۔
بیس سالہ نوجوان ویویان نے لکھا کہ میرے پیدا ہونے پر میری جنس کو ایک ایسی چیز سمجھا گیا جسے خریدا جاتا ہے اور اس کی قیمت ادا کی جاتی ہے۔
ویویان کے مطابق اس نے والد کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارا تاہم جب وہ چھوٹی تھی تو ایلون مسک اس کے زنانہ انداز پر برابر تنقید کرتے تھے جس نے ویویان کو بغاوت پر مائل کر دیا۔
ویویان نے جون 2022 میں انکشاف کیا تھا کہ اس نے جنس کی تبدیلی کا آپریشن کرا لیا ہے، اس موقع پر ویویان نے اپنا پہلا نام تبدیل کرنے اور ساتھ والدہ کا خاندانی نام (جسٹن ویلسن) لگانے کی سرکاری درخواست پیش کی تھی۔
ادھر 53 سالہ ایلون مسک نے دو برس بعد تصدیق کی کہ وہ اپنے بیٹے زاویار کی جنس کی تبدیلی کے لیے اجازت کے حوالے سے دھوکے کا شکار ہوئے۔
اس موقع پر "ڈیلی وائر" اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایلن مسک نے کہا کہ مجھے اپنے سب سے بڑی بیٹے زاویار کی دستاویزات پر دستخط کے لیے عملی طور پر دھوکا دیا گیا۔
مسک کے مطابق ڈاکٹروں نے انھیں دھوکا دیا اور کہا کہ اگر جنس تبدیل نہ کی گئی تو ان کا بیٹا خود کشی کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ مسک نے گذشتہ چند سالوں میں اُن جمہوری اور بائیں بازو کے رجحانات پر کڑی تنقید کی جو معاشرے میں ہم جنس پرستوں اور جنس تبدیلی کرانے والوں کو فروغ دے رہے ہیں۔
ایلون مسک نے دنیا بھر میں پیدائش کی شرح میں کمی کے بارے میں کئی بار خبردار کیا اور افزائش نسل کی اہمیت پر زور دیا۔
-
پاکستان 25 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 37 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 43 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 1 گھنٹے پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟