ہانیہ عامر کا منی وی لاگنگ ختم کرنے کا اعلان
اب آگے وی لاگز نہیں بنا سکوں گی، ہانیہ عامر
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے نئے منی وی لاگ کے سلسلے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ہانیہ عامر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان منی وی لاگز بنا رہی ہیں اور ان منی وی لاگز میں وہ میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کے ساتھ کسی پراجیکٹ کی شوٹنگ اور ڈائیلاگز یاد کرنے کے حوالے سے بھی بات کرتی دکھتی ہیں جو ممکنہ طور پر بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم 'سردار جی 6' کی شوٹنگ ہے۔
ہانیہ عامر یہ تمام وی لاگز اسکاٹلینڈ میں ریکارڈ کر رہی ہیں جبکہ فلم 'سردار جی 3' کی شوٹنگ بھی اسکاٹ لینڈ میں جاری و ساری ہے۔
علاوہ ازیں ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ اپنے اہر وی لاگ میں یہ بھی بتاتی دکھیں کہ وہ اس قدر تھک جاتی ہیں کہ وی لاگ بنانا ایک مشکل کام ہوجاتا ہے۔
اداکارہ نے نئے منی وی لاگ کا آغاز اس بات سے کیا کہ وہ ایک دن پہلے کا وی لاگ شیئر نہیں کر پائیں ہیں، ان سے وی لاگنگ نہیں ہو رہی اور ممکنہ طور پر وہ اب ول گنگ ختم کردیں گی۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر ہمیشہ کی طرح تیار ہوتی پھر شوٹنگ سیٹ پر جاتی اور اس کے بعد پیک اپ ہوجانے ہر خوشی سے جھومتی نظر آئیں۔
ہانیہ عامر اپنہ رمضان اسپیشل سیریز کے 11 منی ولاگز شیئر کر چکی ہیں جبکہ روزے 13 ہوچکے ہیں جس کے حساب سے اداکارہ نے دو دن کے منی ول لاگز شیئر نہیں کیے اور اس کی وجہ انکا مصروفیت سے بھرا شیڈول ہے۔