عامر خان کا گوری سپراٹ سے ریلیشن شپ کا اعتراف
اداکار نے اپنی تیسری محبت کا میڈیا سے تعارف بھی کرایا جو ان کی 25 سال پرانی دوست ہیں۔

بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنے زندگی میں تیسری محبت کی تصدیق کرتے ہوئے گوری نامی خاتون کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرلیا۔
اس سے قبل سامنے آنی والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر بنگلور کی ایک خاتون کے ساتھ تعلقات میں ہیں، اداکار نے انہیں اپنے خاندان سے بھی متعارف کرایا ہے جو ان کی زندگی کے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔
کہا گیا تھا کہ اداکار ان کے ساتھ سنجیدہ تعلقات میں ہیں، اب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر نے اپنی گرل فرینڈ کو میڈیا سے متعارف کرایا ہے۔
تاہم اس مسٹری ویمن کی کوئی حالیہ تصویر نہیں ہے کیونکہ عامر نے پاپس سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرائیویسی برقرار رکھیں اور تصویر کلک نہ کریں۔
عامر نے اپنی زندگی کی نئی محبت کا یہ تعارف 13 مارچ کو میڈیا کے ساتھ اپنی سالگرہ سے پہلے کی تقریب میں کیا تھا۔ عامر خان آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
ساکگرہ کے خاص موقع پر اداکار نے میڈیا کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ سیشن کی میزبانی کی جس کی سب سے نمایاں بات اداکار کی گرل فرینڈ گوری تھیں جس سے ان کی ملاقات 25 سال قبل ہوئی تھی۔
پریس میٹ کے دوران اداکار نے اپنی گرل فرینڈ گوری کا میڈیا سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ 'گوری اور میں 25 سال پہلے ملے تھے اور اب ہم پارٹنر ہیں، ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور پرعزم ہیں، ہم ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو شاہ رخ خان اور سلمان خان سے ممبئی کے اپنے گھر پر ملوایا۔
اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے اداکار نے شیئر کیا کہ 'گوری پروڈکشن میں کام کرتی ہیں، میں ہر روز اس کے لیے گاتا ہوں۔'
عامر نے بھی اپنے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی فلم لگان کے کردار کو یا د کیا اور کہا کہ 'بھون کو اپنی گوری مل گئی'۔ یاد رہے کہ گریسی سنگھ نے لگان میں گوری کا کردار ادا کیا، جو بھون سے محبت کرنے والی عورت تھی۔
عامر نے بات چیت میں اپنی پارٹنر گوری کے لیے کبھی کبھی میرے دل میں گانے کی چند سطریں بھی گائیں۔
عامر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں 60 سال کی عمر میں نہیں جانتا، میرے لیے شادی کرنا مناسب ہے یا نہیں لیکن میرے بچے بہت خوش ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری سابق بیویوں کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات ہیں۔'
خیال رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن کے ساتھ وہ 1986 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کے دو بچے ایرا خان اور جنید خان ہیں، جوڑے نے 2002 میں طلاق لے لی۔
بعد ازاں خان نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی اور 2021 میں انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا، ان کا ایک بیٹا آزاد بھی ہے جو سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا۔
عامر خان کا اپنی دونوں سابقہ بیویوں رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ اچھا رشتہ ہے۔ وہ خوشگوار شرائط پر قائم رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ عامر خان کو آخری بار لال سنگھ چڈھا میں دیکھا گیا تھا، جو باکس آفس پر ایک بڑی ناکام فلم تھی۔ اب وہ ستارے زمین پر کے ساتھ واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں، ایک ایسی فلم جو انہیں تارے زمین پر کے اداکار درشیل سفاری کے ساتھ دوبارہ جوڑ دے گی۔
-
انفوٹینمنٹ 7 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 36 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 47 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 54 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟