انفوٹینمنٹ

فضا علی داماد کا انتخاب کیسے کریں گی؟

فضا علی اپنا داماد منتخب کرتے ہوئے کیا کیا کرینگی؟

Web Desk

فضا علی داماد کا انتخاب کیسے کریں گی؟

فضا علی اپنا داماد منتخب کرتے ہوئے کیا کیا کرینگی؟

فضا علی اپنی بیٹی فرال کیلئے شوہر کیسے منتخب کرینگی؟
فضا علی اپنی بیٹی فرال کیلئے شوہر کیسے منتخب کرینگی؟

پاکستانی اداکارہ فضا علی نے اپنی بیٹی فرال کے لیے شوہر منتخب کرنے کی حکمت عملی شیئر کردی

 فضا علی نے سال 1999 میں ماڈلنگ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر سال 2003 میں پاکستانی میگا کاسٹ پر مشتمل ڈرامے ’مہندی‘ میں ایک نٹ کھٹ اور ضدی لڑکی ’لائبہ‘ کا کردار ادا کیا۔

فضا علی کا یہ کردار ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور کافی عرصے تک وہ اسی نام سے پہچانی جاتی رہیں۔

اداکارہ نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی فرال بھی ہے لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد دونوں کا رشتہ مضبوط ہونے کے بجائے کمزور پڑ گیا اور ان کی طلاق ہوگئی۔

فضا علی ماڈلنگ  اور اداکاری کے علاوہ گانے اور ہوسٹنگ میں اپنی مختلف صلاحیتوں کے لیے جانی جاتی ہیں، ان دنوں پاکستانی نجی چینل کے مارننگ شو کی میزبانی کی وجہ سے شہرت حاصل کرتی دکھیں۔ 

رمضان میں وہ ایک لائیو ٹرانسمیشن بھی ہوسٹ کر رہی ہیں۔ فضا علی ان دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے بھی عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ 

چند دن پہلے انہوں نے فیمینسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور حجابی خواتین کے حق میں بات کی تھی۔ آج فضا علی نے اپنی بیٹی فرال کے لیے شوہر منتخب کرنے کی حکمت عملی شیئر کی ہے۔

اپنے شو میں فضا علی نے کہا کہ 'جب میں اپنی بیٹی فرال کی شادی کروں گی تو میں اس لڑکے کے گھر جا کر اس کو دیکھوں گی، اس کے دوستوں سے ملوں گی، اس کی زندگی کے طرز عمل اور رویے کو دیکھوں گی، اور اس کے ساتھ وقت گزار کر یہ جانچوں گی کہ وہ دوسروں کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے۔' 

انہوں نے کہا کہ 'میں اس کے رویے کو خاص طور پر خواتین کے ساتھ دیکھوں گی اور یہ دیکھوں گی کہ آیا وہ ان پر نظر ڈالتا ہے یا نہیں، میں اس کی زبان کو بھی دیکھوں گی، کہیں وہ سلینگ لینگوج تو استعمال نہیں کرتا ہے ۔ میں اس میں فصاحت و بلاغت تلاش کروں گی، اور اگر وہ میری بیٹی کے لیے مناسب ہو گا تو ہی میں اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کروں گی۔'

فضا علی کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے، تاہم بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ہر والدین اپنے بچوں کے لیے بہترین چاہتا ہیں لیکن آخرکار سب کچھ تقدیر پر منحصر ہوتا ہے۔ اس بیان کے بعد فضا علی کی بیٹی فرال کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین