انفوٹینمنٹ

عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں؟

اداکار نے یہ بتا کر سب کو حیران کردیا کہ وہ ڈیڑھ سال سے ڈیٹنگ کررہے ہیں۔

Web Desk

عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں؟

اداکار نے یہ بتا کر سب کو حیران کردیا کہ وہ ڈیڑھ سال سے ڈیٹنگ کررہے ہیں۔

عامر خان اور گوری 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
عامر خان اور گوری 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

عامر خان نے  نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں اپنی پری برتھ ڈے میٹنگ میں میڈیا سے متعارف کروا کر سب کو دنگ کردیا۔

بالی وڈ اسٹار گوری کو تقریب میں موجود میڈیا نمائندگان سے ملوانے کے لیے لائے اور ان کے بارے میں کچھ سوالات کے جوابات بھی دیے۔

گوری سپراٹ کون ہیں؟

گوری کا تعلق بنگلورو سے ہے اور وہ ریٹا سپراٹ کی بیٹی، جو بنگلورو میں سیلون کی مالک ہیں، گوری نے تقریباً ساری زندگی اسی شہر میں گزاری ہے۔

ان کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق گوری نے بلیو ماؤنٹین اسکول میں تعلیم حاصل کی اور 2004 میں یونیورسٹی آف آرٹس، لندن سے فیشن کورس، ایف ڈی اے اسٹائلنگ اینڈ فوٹوگرافی کیا۔

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کے دوران گوری نے اعتراف کیا کہ وہ اب عامر کے ساتھ ان کے پروڈکشن ہاؤس میں کام کر رہی ہیں۔

گوری کا ایک چھ سال کا بچہ ہے اور وہ عامر کو 25 سال سے جانتی ہیں۔ انہوں نے 18 ماہ قبل ڈیٹنگ شروع کی تھی۔

عامر اور گوری نے تعلقات کو کیسے خفیہ رکھا؟

جمعرات کو عامر نے میڈیا اور مداحوں پر جو سب سے بڑا بم گرایا گیا وہ یہ تھا کہ وہ اور گوری 18 ماہ سے ساتھ ہیں، خود کو ریلیشن شپ میں قرار دیتے ہوئے، عامر نے میڈیا کے ساتھ مذاق کیا کہ 'دیکھا کچھ بھی پتا نہیں چلنے دیا میں نے تم لوگوں کو'۔

خیال رہے ہیں حال ہی میں قیاس آرائیاں جاری تھیں اور یہاں تک کہ عامر کی انڈسٹری سے باہر کسی سے ڈیٹنگ کی ایک غیر تصدیق شدہ رپورٹ بھی سامنے آئی تھی۔

لیکن ہندوستان کے سب سے بڑے فلمی ستاروں میں سے ایک، 18 ماہ سے کسی کو ڈیٹ کررہے ہیں اور شاید ہی کوئی اس بارے میں جانتا ہو۔

عامر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اسے کیسے مینج کیا اور بتایا کہ 'ایک تو وہ بنگلور میں رہتی ہیں، یا کچھ عرصہ پہلے تک وہیں رہتی تھیں، اس لیے میں ان سے ملنے کے لیے پرواز کرتا تھا اور وہاں میڈیا کی جانچ کم ہے۔ اس لیے ہم ریڈار سے چھپے رہے'۔

تاہم جب گوری نے ممبئی کا دورہ کیا تو کیا ہوا؟ آخرکار، اداکار نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گوری کو اپنے خاندان اور بچوں سے بھی متعارف کرایا تھا۔

اس پر عامر نے دوسرے خانوں پر ہلکا پھلکا طنز کیا اور کہ کہ 'میرے گھر پر فوکس تھوڑا کام ہے، آپ لوگ مِس کر دیتے ہو۔

عامر آج 14 مارچ کو 60 سال کے ہوگئے ہیں اور اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ڈنر کا منصوبہ بنایا ہے جس میں یقیناً گوری بھی شرکت کر رہی ہیں۔

گوگل ٹرینڈز

گوگل ٹرینڈز کے مطابق 'گوری سپراٹ' کی اصطلاح کی سرچ جمعرات کو بڑھنا شروع ہوئی اور جمعہ کو عروج پر پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ سرچز دہلی سے ہوئیں، اس کے بعد کرناٹک، گوا، مہاراشٹر اور ہریانہ کا نمبر آتا ہے۔

متعلقہ سرچنگ ورڈز میں 'گوری خان'، 'گوری عامر'، 'گوری سپراٹ کی عمر'، ،عامر خان گوری سپراٹ'، اور 'عامر خان' جیسی اصطلاحات شامل ہیں جو افراد کے درمیان تعلق میں مضبوط عوامی دلچسپی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

اداکار اگلی بار ستارے زمین پر میں اسکرین پر نظر آئیں گے، جو تارے زمین پر کا روحانی سیکوئل ہے۔ یہ اس موسم گرما میں اسکرینوں پر آئے گا۔

تازہ ترین