فلم / ٹی وی

'سنو چندا' کے سیزن 3 سے متعلق اہم انکشافات منظرِ عام پر

نادیہ خان نے اہم انکشاف کردیا

Web Desk

'سنو چندا' کے سیزن 3 سے متعلق اہم انکشافات منظرِ عام پر

نادیہ خان نے اہم انکشاف کردیا

سنو چندا کا سیزن 3 کب نشر ہوگا، شوٹنگ پاکستان سے باہر؟
'سنو چندا' کا سیزن 3 کب نشر ہوگا، شوٹنگ پاکستان سے باہر؟

پاکستانی مقبول ترین ڈرامے 'سنو چندا' کے سیزن 3 سے متعلق اہم انکشافات منظرِ عام پر آگئے جو فینز کی تمام تر توجہ کا مرکز بن گیا۔

ڈراما 'سنو چندا' سال 2018 میں رمضان کے مہینے میں 17 مئی سے 16 جون تک ٹی وی اسکرینز کی زینت بنا جو ایک فیملے ڈراما تھا اور مزاح سے بھر پور تھا

ڈرامے کی کہانی سائمہ اکرم چوہدری نے لکھی جبکہ ہدایتکار کے فرائض احسن طالش نے سرانجام دیے۔

ڈرامے میں اقرا عزیز بطور 'جیا' اور فرحان سعید بطور 'ارسل' مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے جنکو چچا تایا کے بچے دکھایا گیا تھا اور مرنے سے پہلے انکے دادا انکا نکاح کرواجاتے ہیں جسکو دونوں ہی قبول کرنے سے انکاری تھے اور یہی ایک بات پورے ڈرامے میں دونوں کی نوک جھوک کی وجہ بنی اور ناظرین کے لیے ہنسنے کا سامان کر گئی۔

ڈرامے کی نہ صرف کہانی اور اداکاروں کی اداکاری بلکہ او ایس ٹی بھی بہت مقبول ہوا جو فرحان سعید نے ہی گایا تھا۔

اگلے سال 2019 کے رمضان میں پھر سے 'سنو چندا' کی کاسٹ ٹی وہ اسکرینز پر نظر آئی اور سنو چندا 2 میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے لیکن پہلے سیزن کے مقابلے میں دوسرا سیزن زیادہ کامیاب نہ ہوسکا اور اسکے بعد سیزن 3 ٹی وی اسکرینز پر نظر نہیں آیا

اب سالوں پہلے سیزن کی نشریات کے ٹھیک 5 سال بعد رمضان کے مہینے میں ہی سیزن 3 کے حوالے سے نئی معلومات منظرِ عام پر آئی ہے

معروف اداکارہ و شو ہوسٹ نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ 'آپ کو کیا پتہ ہے کہ سنو چندا کا تیسرا سیزن اگلے رمضان میں نشر ہوگا اور اسکی شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی۔ ہم ٹی وی سیزن 3 کی تیاری کر رہا ہے۔ آج کل چینلز رمضان ڈراموں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، خاص طور پر ہم ٹی وی اس کے لیے بہت محنت کر رہا ہے۔'

نادیہ خان کا یہ انکشاف ڈرامے کو پسند کرنے والوں کو خوش اورپُرجوش کرگیا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف تب ہی کامیاب ہو سکتا ہے جب اسے اصل کاسٹ کے ساتھ بنایا جائے اور کہانی بھی ارسل اور جیا کی کہانی کا تسلسل ہو۔

ایک مداح نے لکھا کہ 'رمضان عبادت کے لیے ہونا چاہیے اور رمضان میں ڈراموں کا رجحان غلط بات ہے'، جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'سنو چندا کا سیزن 2 اتنا خراب  تھا اب تیسرا بنا کر ڈرامے کو مزید خراب کرنے والے ہیں میکرز'۔

سنو چندا کے ایک ڈائے ہارٹ فین نے لکھا کہ ' میں تو 5 سال سے اس ڈرامے کے تیسرے سیزن کی منتظر ہوں، جلد آجائے اب'۔

تازہ ترین