ہیروئن سے کم نہیں، صبا فیصل کا ماں کے کردار کرنے پر بیان
انہوں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ماضی میں اداکاری کا معیار بہتر تھا

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ میرے لیے ماں کا کردار بھی اتنی ہی اہمیت رکھتا ہے جتنا ہیرو یا ہیروئن کا ہوتا ہے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کرتے ہوئے، صبا فیصل نے مختلف موضوعات پر اپنی رائے دی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ماضی میں اداکاری کا معیار بہتر تھا اور اب اس میں کمی آ چکی ہے۔ بلکہ ان کے مطابق، اب بھی بہت معیاری ڈرامے بنائے جا رہے ہیں اور کہانیاں بھی کافی مضبوط لکھی جا رہی ہیں۔
صبا فیصل نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے کرداروں کو چن کر ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ان کا کردار عام طور پر ماں کا ہوتا ہے، لیکن وہ اس کردار کو ہیرو یا ہیروئن کی طرح ہی اہمیت کا حامل سمجھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کرداروں سے مکمل طور پر مطمئن ہیں اور انہیں اپنے کام میں کوئی کمی محسوس نہیں ہوتی۔
کچھ ہی دن قبل سابقہ نیوز اینکر اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر سعدیہ فیصل کو ٹرول کیے جانے پر افسردگی کا اظہار کردیا۔
اکثر و بیشتر بیٹیوں کا موازنہ انکی ماؤں سے کیا جاتا ہے جو ایک خوبصورت موازنہ ہوتا ہے لیکن صبا فیصل کیلئے اس موازنے کا تجربہ کچھ مختلف رہا۔
بطور نیوز اینکر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی صبا فیصل نے بعدازاں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور آج وہ اپنے ٹیلنٹ کے سبب انڈسٹری کا لازمی حصہ بن چکی ہیں ، کیونکہ آج بھی مداح انہیں فنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ انکی خوبصورتی کے سبب انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔
ڈراما 'دُرِشہوار' ، 'خدا اور محبت' ، 'سرِ راہ' اور 'ذرا یاد کر' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں نجی مارننگ شو میں بطور مہمان شرتک کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
دوران گفتگو صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر بیٹی سعدیہ فیصل کو ٹرول کئے جانے پر افسردگی کا اظہار کیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک جملہ ’بوڑھی گھوڑی لال لگام’ یہ جملہ بہت سننے کو ملتا ہے لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہر انسان اس دنیا میں جینے کیلئے آیا ہے اور ہر عمر کو بھرپور جینا چاہیے۔
ماں سے موازنہ کیے جانے پر صبا فیصل کا کہنا تھا کہ جیسے انہیں خود بھی عمر سے متعلق نامناسب تبصرے سننے کو ملتے ہیں اسی طرح لوگ ان کی بیٹی کا ان سے موازنہ کرتے ہیں یہ سعدیہ اپنی ماں کی طرح بالکل نہیں ہے۔
صبا فیصل کا کہنا تھا اسی ٹرولنگ سے دلبرداشتہ ہوکر سعدیہ کہتی ہے کہ اماں میں کہیں بھی تیار ہوکر چلی جاؤں آپ کی طرح نہیں لگ سکتی’۔
صبا فیصل نے مطابق لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ان کے اہلِ خانہ ایسے غیر ضروری موازنے سے تکلیف محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے گھر والے حیران ہوتے ہیں کہ وہ کس طرح اتنی تنقید برداشت کرتی ہیں اور پھر بھی اپنی زندگی کے لمحات دنیا کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ صبا فیصل کی بیٹی سعدیہ فیصل نے بھی اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈراموں اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 32 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 44 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 51 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟