کیا عامر خان کا گوری سپراٹ سے شادی کا ارادہ نہیں؟
اداکار نے 60ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی گرل فرینڈ کو میڈیا سے متعارف کروایا۔

بالی وڈ کے میگا اسٹار عامر خان نے گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے ایک ساتھ ہیں۔
جمعرات کو اپنی ساٹھویں (60) سالگرہ سے ایک روز قبل ایک غیر رسمی میٹ اینڈ گریٹ تقریب کے دوران، عامر نے گوری کا میڈیا سے تعارف کرایا۔
عامر نے اپنے بانڈ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے شیئر کیا کہ 'میں نے سوچا کہ آپ سب کے لیے اس سے ملنا ایک اچھا موقع ہوگا، اس طرح ہمیں چھپ کر نہیں رہنا پڑے گا، اس نے کل رات شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی ملاقات کی'۔
عامر اور گوری کسطرح ملے؟
گوری، اصل میں بنگلورو کی رہنے والی ہیں، اور عامر 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن تقریباً ڈیڑھ سال قبل جب وہ ممبئی آئیں تو ان کا دوبارہ رابطہ ہوا۔
اداکار نے اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ 'گوری اتفاق سے ممبئی میں تھی اور اچانک ہماری ملاقات ہوئی, پھر ہم رابطے میں رہے اور پھر سب کچھ قدرتی طور پر ہوتا چلا گیا'.
گوری، جن کا ایک چھ سالہ بیٹا ہے، نے وضاحت کی کہ وہ کسی شریف اور ذہین شخص کی تلاش میں تھی اور وہ عامر کے ملنے پر خوش ہیں۔
عامر نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں گوری کی شمولیت کو اجاگر کرتے ہوئے مزید کہا کہ 'وہ اب میرے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کر رہی ہے'۔
عامر نے 60 سال کی عمر میں شادی کے خیال کے بارے میں بھی مزاحیہ انداز میں بات کرتے ہوئے کہاکہ '60 سال کی عمر میں ،مجھے نہیں معلوم کہ مجھے شادی شوبھا دیتی (مناسب لگتی) ہے یا نہیں'۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بچے اس رشتے سے خوش ہیں، ساتھ ہی کہا کہ 'میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اپنی سابقہ بیویوں کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات ہیں۔'
خیال رہے کہ عامر نے، پہلے فلم پروڈیوسر رینا دتا سے اور بعد میں ہدایت کار کرن راؤ سے شادی کی تھی۔
وہ اکثر اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ان کے تعلقات کتنے مضبوط رہے ہیں، عامر کا کہنا تھا کہ 'میں ایک مضبوط رشتے میں خوش قسمت رہا ہوں، جیسے، رینا اور میں نے 16 سال ایک ساتھ گزارے، اور پھر کرن اور میں نے 16 سال ایک ساتھ گزارے، اور بہت سے طریقوں سے ہم اب بھی ساتھ ہیں، اب گوری کے ساتھ میں مطمئن محسوس کرتا ہوں'۔
پیشہ ورانہ محاظ پر عامر کے آنے والے پروجیکٹس میں 'ستارے زمین پر' شامل ہے، جو ان کی 2007 کی فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے اور جون میں ریلیز ہونے والی ہے۔
وہ لاہور 1947 کو بھی پروڈیوس کررہے ہیں، جو راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والا ایک تاریخی ڈرامہ ہے۔
-
پاکستان -737 سیکنڈ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
سوشل میڈیا 6 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 24 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟
-
ٹریول 39 منٹ پہلے
لیورپول کے 4 شاندار مقامات جو آپ کو ضرور دیکھنے چاہییں