انفوٹینمنٹ

رینا سے گوری تک عامر خان کی ڈیٹنگ لسٹ پر ایک نظر

اداکار نے 60ویں سالگرہ پر گوری سپراٹ نامی خاتون کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا

طوبیٰ خضر حیات

رینا سے گوری تک عامر خان کی ڈیٹنگ لسٹ پر ایک نظر

اداکار نے 60ویں سالگرہ پر گوری سپراٹ نامی خاتون کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا

رینا سے گوری تک عامر خان کی ڈیٹنگ لسٹ پر ایک نظر

بالی وڈ اداکار عامر خان کی ذاتی زندگی روز اول سے ان کی شادیوں اور افیئرز کے حوالے سے  مداحوں کیلئے  کافی دلچسپی کا مرکز  بنی رہی ہے۔
حال ہی میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر عامر خان نے اپنے زندگی میں آنے والی ایک اور  محبت کی تصدیق کرتے ہوئے گوری سپراٹ نامی خاتون کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرلیا۔

عامر خان نے مداحوں سے انکشاف کیا کہ ‘وہ اور گوری دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کمیٹڈ ہیں اور وہ ان کے ساتھ سیٹلڈ محسوس کرتے ہیں۔

اداکار کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر موجود تمام صارفین کی توجہ اور  دلچسپی یک دم  بنگلور سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کی طرف مبذول ہوگئی تاہم اب تک گوری کے بارے میں بھارتی میڈیا کچھ خاص معلومات جمع نہیں کرسکا۔

عامر خان کی نئی پریم کہانی کے تناظر میں آئیے جانتے ہیں کہ گوری سپراٹ سے پہلے عامر خان کے دل محلے میں کون کون کرایہ دار رہ چکا ہے۔

پہلی شادی: رینا دتہ

عامر اور رینا
عامر اور رینا

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی پہلی شادی سن 1986 میں اداکارہ رینا دتہ سے ہوئی تھی جن سے ان کے 2 بچے، جنید اور ایرا ہیں۔

 رینا دتہ نے عامر خان کی پہلی فلم ‘قیامت سے قیامت تک‘ میں ایک چھوٹے کردار میں کام کیا تھا اور فلم کے سیٹ پر ہی  یہ دونوں  ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے۔

  تاہم شادی کے سولہ سال بعد سال 2002 میں عامر اور رینا نے خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

عامر اور پریتی زنٹا 

عامر اور پریتی
عامر اور پریتی

پہلی اہلیہ رینا دتہ سے طلاق کے بعد اداکار عامر خان کا نام بالی وڈ کی دلکش اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ جوڑا گیا۔

بھارتی میڈیا پر فلم ‘دل چاہتا ہے‘ میں ساتھ کام کرنے کے بعد دونوں کی قربتوں کی خبروں نے سرخیوں میں جگہ بنائی۔

 حیران کن طور پر میڈیا پر جاری ہونے والی کچھ رپورٹس میں یہاں تک کہا گیا کہ دونوں اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، تاہم عامر خان اور کرن راؤ کی شادی کے بعد یہ رپورٹس بھی محض افواہیں ہی ثابت ہوئیں۔

حالیہ دنوں میں عامر اور پریتی مل کر فلم ‘لاہور 1947‘ کی پروڈکشن میں بھی مصروف ہیں، جس میں پریتی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

دوسری شادی: کرن راؤ

عامر اور کرن
عامر اور کرن

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز کرن راؤ نے بھی عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس میں اداکارہ پریتی زنٹا کی طرح کام کیا مگر  دونوں کے درمیان یہ پروفیشنل رشتہ  ذاتی تعلق میں تبدیل ہو گیا۔
کرن راؤ کو ڈیٹ کرنے کے بعد عامر خان نے سال 2005 میں کرن  سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا ‘ آزاد‘ پیدا ہوا لیکن سال 2021 میں عامر اور کرن نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کیا۔

فاطمہ ثنا شیخ 

عامر اور فاطمہ
عامر اور فاطمہ

سال 2021 میں عامر خان کی کرن سے طلاق کے بعد ان کا نام اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ جوڑا گیا۔ 

فاطمہ نے ‘دنگل‘ میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا اور دونوں کے درمیان قربت کی افواہیں تیزی سے پھیل گئیں۔

 کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں کے درمیان شادی کے منصوبے ہیں، مگر یہ افواہیں بھی عامر کے حالیہ اعلان کے بعد جھوٹ ثابت ہوئیں۔

گوری سپراٹ کے ساتھ رشتہ

عامر اور گوری
عامر اور گوری

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں اداکار عامر خان نے اپنی زندگی میں آنے والی نئی محبت کو قبول کرتے ہوئے مداحوں سے انکشاف کیا کہ‘ وہ گوری سپراٹ کے ساتھ تعلق میں ہیں، جو ان کے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرتی ہیں‘۔ 

عامر نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر اس رشتہ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گوری کے ساتھ رومانوی تعلق میں ہیں، گوری کی ایک 6 سالہ بیٹی بھی ہے اور یہ جوڑا پچھلے 25 سالوں سے ایک دوسرے کو جانتا ہے۔

عامر خان نے اپنے رشتہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم مکمل طور پر ایک دوسرے کے ساتھ پرعزم ہیں، میں نے 2 بار شادی کی ہے مگر اب 60 سال کی عمر میں شادی کرنا شاید مجھے مناسب نہیں لگتا لیکن دیکھتے ہیں، وقت بتائے گا‘۔

تازہ ترین